سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 482 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 482

482 ابھی حضور لندن میں مقیم تھے کہ عید الاضحی کا مبارک موقع آگیا۔حضور کی موجودگی کی وجہ سے عید کی تقریبات ایک خاص اہمیت اختیار کر گئی تھیں۔بہت سے غیر احمدیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔احمدی رضا کار ایک رات پہلے جاگ کر اس تقریب کے لئے تیاریاں مکمل کرتے رہے۔(۳۹) حضور نے مختصر خطبہ عید میں حضرت اسمعیل کی قربانی کا واقعہ اور اُس سے حاصل ہونے والا سبق بیان فرمایا۔اور بائیبل اور قرآنِ مجید کے بیان کردہ بیانات کا موازنہ بیان فرمایا۔خطبہ کے آخر میں حضور نے ارشاد فرمایا آخر میں میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ دن جلد آئے اور اس عید کا سبق ساری دنیا یاد کرے۔اور ساری دنیا اپنے پیدا کرنے والے خدا کے آگے جھک جائے۔اور فساد اور لڑائی جھگڑا دنیا سے مٹ جائے۔ہر دل کعبہ بن جائے یعنی خدا کا گھر اور جس طرح خدا عرش پر ہے اسی طرح خدا انسان کے دل میں بھی ہو۔(۴۰) اس تقریب میں مختلف ممالک کے سفراء کے علاوہ لندن کے میئر فرانک براؤن بھی شامل ہوئے۔اس تقریب میں شاڈ سمنڈ (Shaw Desmond) بھی شریک تھے۔وہ کئی کتب کے مصنف تھے اور روحانیت کی طرف میلان رکھتے تھے۔اس سے قبل بھی وہ کئی مرتبہ جماعت کے مشن میں ہونے والی تقریبات میں شریک ہو چکے تھے اور وہ اپنے تقریروں میں آنحضرت ﷺ کی شان میں اپنے خیالات کا اظہار کیا کرتے تھے (۳۵)۔۱۹۵۶ء میں ان کی ایک کتاب God's Englishman شائع ہوئی تھی۔جس میں انہوں نے دیگر امور کے علاوہ اس بات پر بھی بحث کی تھی کہ کمیونزم کا مقابلہ سیاستدان نہیں کر سکیں گے بلکہ مذہبی دنیا ہی کمیونزم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اور وہ کمیونزم اور عیسائیت کے درمیان مقابلے کو روشنی اور تاریکی کے درمیان مقابلہ قرار دیتے تھے۔اور اُن کے نزدیک انگریز قوم کو اس جنگ میں ایک اہم کردار ادا کرنا تھا۔جب حضور تقریب کے اختتام پر واپس جانے لگے تو شا ڈسمنڈ ارخصت ہونے کے باوجود دوبارہ آپ سے ملنے کے لئے آگے بڑھے۔اور سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ جب میں تقریر کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ محمد سب سے بڑے امن پسند نبی ہیں تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ میری زبان سے خدا بول رہا ہے مگر لوگوں پر اثر نہیں ہوتا۔حضور نے فرمایا کہ خدا جب بولتا ہے تو دل میں بولتا ہے اور تم لوگوں کے