سلسلہ احمدیہ — Page 419
۴۱۹ کا ایک نمایاں پہلو آپ کے وہ خطبے اور وہ تقریریں ہیں جو آپ جمعہ اور جلسہ سالانہ وغیرہ کے موقعہ پر فرماتے ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کو فن تقریر میں ایک قدرتی اور فطری ملکہ حاصل ہے۔اور چونکہ ہر لفظ دل کی گہرائیوں سے نکلتا ہے اس لئے آپ کی تقریریں جماعت کی علمی اور روحانی تربیت کے لئے اکسیر ثابت ہو رہی ہیں۔آپ میں تکلف بالکل نہیں ہے اسی لئے جہاں بعض اوقات آپ کی تقریر ایک ایسے دریا سے مشابہت رکھتی ہے جو ایک کامل سکون اور اطمینان کے ساتھ ایک کھلے اور ہموار میدان میں سے گزرتا ہے وہاں دوسرے اوقات میں وہ ایک ایسے مواج دریا کا رنگ اختیار کر لیتی ہے جو پہاڑوں کے پہلوؤں کے ساتھ ٹکڑا تا ہوا اور گر جتا اور دندناتا ہوا آگے آتا ہے۔مقدم الذکر صورت ان کے اندر جوش اور قوت عمل کا بے پناہ جذبہ پیدا کر دیتی ہے۔جمعہ کے خطبات عموماً حالات حاضرہ اور جماعت کی پیش آمدہ ضروریات پر ہوتے ہیں اور جماعت کو اوپر اٹھانے میں از حد مفید ثابت ہورہے ہیں۔جلسہ سالانہ میں آپ کا یہ دستور ہے کہ ایک تقریر تو حالات حاضرہ پر ہوتی ہے جس میں سال بھر کے حالات پر ایک گونہ ریویو کر کے آئندہ سال کے پروگرام کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے اور دوسری تقریر خالصہ علمی ہوتی ہے جس میں ہر سال ایک نئے میدان میں قدم رکھا جاتا ہے۔آپ کی ان علمی تقریروں کی وجہ سے جو ساتھ ساتھ قلمبند کر لی جاتی ہیں جماعت کے لٹریچر میں بھی ایک نہایت قیمتی اضافہ ہوتا جا رہا ہے چنانچہ اس وقت تک ہستی باری تعالیٰ ملا ئکۃ اللہ۔تقدیر الہی۔فضائل القرآن۔حقیقۃ الرؤیا۔عرفان الہی۔انقلاب حقیقی۔نجات وغیرہ پر ایسی ایسی زبردست تقریریں ہو چکی ہیں کہ جو دنیا کے مذہبی لٹریچر میں بالکل عدیم المثال ہیں۔الغرض آپ کی تقریریں اپنے اندر ایک خاص شان رکھتی ہیں اور ان کے ذریعہ سے نہ صرف جماعت کے علم میں بلکہ ان کی قوت عمل میں بھی حیرت انگیز اضافہ ہورہا ہے۔دوستو! میں نے آسمان خلافت کے ہزاروں درخشندہ ستاروں میں سے صرف چند ستاروں کی ایک سرسری جھلک آپ صاحبان کو دکھائی ہے مگر میں مجبور تھا اور مجبور ہوں کیونکہ اس وقت میرے