سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 116 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 116

117 66 ان کو چاہئے کہ یہ رسالہ ضرور منگا ئیں۔“ مس ہنٹ نے امریکہ سے لکھا:۔اس رسالہ کا ہر نمبر نہایت دلکش ہوتا ہے اور ان غلط خیالات کا بطلان ثابت کرتا ہے جو اسلام کے متعلق اس زمانہ میں دنیا کی ان اقوام کی طرف سے پھیلائے جاتے ہیں جو مہذب کہلاتی ہیں۔“ الغرض حضرت مسیح موعود کی زیر قیادت اس رسالہ نے کسرِ صلیب اور فتح اسلام میں نمایاں حصہ لیا۔طاعون کی بیماری کو اکثر ناظرین جانتے ہوں گے۔یہ ایک وبائی مرض ہے جس کے جراثیم چوہوں کے ذریعہ پھیلتے پنجاب میں طاعون کا زور اور جماعت کی غیر معمولی ترقی:۔ہیں۔اور جب اس بیماری کا زور ہوتا ہے تو گویا ایک آگ شعلہ زن ہو جاتی ہے جس میں ہزاروں لوگ ایک ایک دن میں بھسم ہونے لگتے ہیں۔یہ بیماری قانون قدرت کے ماتحت پیدا ہوتی ہے اور عام حالات میں اس کی تہہ میں کوئی روحانی اسباب نہیں ہوتے مگر خدا کا قاعدہ ہے کہ بعض اوقات اس قسم کی بیماریوں کو بھی اپنے مرسلین کی صداقت کا نشان قرار دے دیتا ہے اور ان کے ذریعہ سے اپنے قائم کردہ سلسلوں کو ترقی دیتا ہے۔چنانچہ جب شروع شروع میں طاعون کا مرض بمبئی میں ظاہر ہوا اور ابھی وہ پنجاب میں نہیں آیا تھا تو ۱۸۹۸ء میں حضرت مسیح موعود نے ایک خواب دیکھا کہ بعض لوگ سیاہ رنگ کے کریہہ المنظر پودے لگا رہے ہیں اور جب آپ نے ان سے پوچھا کہ یہ کیسے پودے ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ طاعون کے درخت ہیں جواب اس ملک پنجاب میں پھیلنے والی ہے اور آپ کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس مرض کے پھیلنے کا روحانی باعث لوگوں کی بے دینی اور ان کی حالت کی خرابی ہے۔اس کے بعد جلد ہی یہ مرض پنجاب میں بھی آ گیا اور گوشروع میں اس کا حملہ زیادہ سخت نہیں تھا۔مگر آہستہ آہستہ اس کی تیزی ترقی کرتی گئی حتی کہ ۱۹۰۲ء میں آکر اس نے پنجاب میں کافی زور دیکھو اشتہار مورخہ ۶ رفروری ۱۸۹۸ تلخیص از مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۱۸۵۔اشتہار مورخہ ۶ فروری ۱۸۹۸ء جدید ایڈیشن بعنوان " طاعون