سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 117 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 117

۱۱۷ پکڑ لیا۔ان ایام میں اللہ تعالیٰ نے آپ پر ظاہر کیا کہ یہ طاعون آپ کے لئے ایک خدائی نشان ہے اور اس کے ذریعہ خدا آپ کے ماننے والوں اور انکار کرنے والوں میں ایک امتیاز پیدا کر دے گا چنانچہ ان ایام میں جو الہام اس بارے میں آپ پر نازل ہوا وہ یہ تھا۔وو " تو اور جو شخص تیرے گھر کی چار دیوار کے اندر ہو گا اور وہ جو کامل پیروی اور اطاعت اور بچے تقویٰ سے تجھ میں محو ہو جائے گا وہ سب طاعون سے بچائے جائیں گے۔اور ان آخری دنوں میں خدا کا یہ نشان ہوگا تا وہ قوموں میں فرق کر کے دکھلاوے۔لیکن وہ جو کامل طور پر پیروی نہیں کرتا وہ تجھ میں سے نہیں ہے۔اس کے لئے مت دیگر ہو۔قادیان میں سخت بر بادی انگن طاعون نہیں آئے گی اور عموماً تمام لوگ اس جماعت کے گو وہ کتنے ہی ہوں مخالفوں کی نسبت طاعون سے محفوظ رہیں گے۔آپ نے اس الہام کی تشریح یہ فرمائی کہ خدا تعالیٰ اس پیشگوئی کو ایسے طور سے ظاہر کرے گا کہ طالب حق کو کوئی شک نہیں رہے گا اور ہر اک غیر متعصب شخص سمجھ جائے گا کہ خدا نے اس جماعت کے ساتھ معجزانہ رنگ میں معاملہ کیا ہے اور طاعون کے ذریعہ سے آپ کی جماعت بہت بڑھے گی اور خارق عادت ترقی کرے گی اور ان کی یہ ترقی تعجب سے دیکھی جائے گی اور آپ نے لکھا کہ یہ جو خدا نے فرمایا ہے کہ جو بھی تیرے گھر کی چار دیواری کے اندر ہے میں اسے طاعون سے محفوظ رکھوں گا اس سے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اس جگہ گھر سے مراد صرف یہ خاک وخشت کا گھر ہے۔بلکہ گھر کا لفظ وسیع معنوں میں استعمال ہوا ہے جس کے مفہوم میں ظاہری گھر کے علاوہ روحانی گھر بھی شامل ہے۔پس آپ نے لکھا کہ میری کامل پیروی کرنے والا بھی اسی طرح طاعون سے محفوظ رہے گا جس طرح میرے ظاہری گھر کے اندر رہنے والے محفوظ رہیں گے۔اس کے بعد طاعون نے بہت زور پکڑنا شروع کیا اور پنجاب کے مختلف حصوں میں اس قدر تباہی مچائی کہ لوگوں کی آنکھوں کے سامنے قیامت کا نمونہ آ گیا۔ہزاروں دیہات ویران ہو گئے۔کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۔