سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 247 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 247

۲۴۷ حضرت مسیح موعود کا مقام :۔حضرت مسیح موعود کے دعاوی کے ذیل میں آپ کے مرتبہ اور مقام کا سوال بھی آتا ہے سو اس کے متعلق بھی اس جگہ ایک مختصر نوٹ بے موقعہ نہ ہوگا۔حضرت مسیح موعود کا یہ دعویٰ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے آنحضرت ﷺ کی پیروی میں ساری دنیا کی اصلاح کے لئے مبعوث کیا ہے اس لئے مجھے وہ روحانی طاقتیں عطا کی ہیں اور وہ مقام بخشا ہے جو اس کام کے لئے ضروری ہے۔فرماتے ہیں:۔چونکہ میں ایک ایسے نبی کا تابع ہوں جو انسانیت کے تمام کمالات کا جامع تھا اور اس کی شریعت اکمل اور اتم تھی اور تمام دنیا کی اصلاح کے لئے تھی اس لئے مجھے وہ قو تیں عنایت کی گئیں جو تمام دنیا کی اصلاح کے لئے ضروری تھیں۔تو پھر اس میں کیا شک ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو وہ فطرتی طاقتیں نہیں دی گئیں جو مجھے دی گئیں کیونکہ وہ ایک خاص قوم کے لئے آئے تھے اور اگر وہ میری جگہ ہوتے تو اپنی اس فطرت کی وجہ سے وہ کام انجام نہ دے سکتے جو خدا کی عنایت نے مجھے انجام دینے کی قوت دی ہے۔وَهذَا تَحْدِيث نِعْمَةِ اللَّهِ وَلَا فَخُرَا پھر فرماتے ہیں:۔مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر مسیح ابن مریم میرے زمانہ میں ہوتا تو وہ کام جو میں کرسکتا ہوں وہ ہرگز نہ کرسکتا اور وہ نشان جو مجھ سے ظاہر ہورہے ہیں وہ ہرگز دکھلا نہ سکتا اور خدا کا فضل اپنے سے زیادہ مجھ پر پاتا۔اور اپنے اوپر ایمان لانے کی ضروری قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔”خدا تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ ہر اک شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے اور حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۷ کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۶۰