سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 248 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 248

۲۴۸ اس نے مجھے قبول نہیں کیا وہ مسلمان نہیں ہے اور خدا کے نزدیک قابل مواخذہ ہے۔پھر فرماتے ہیں:۔” خدا نے یہی ارادہ کیا ہے کہ جو مسلمانوں میں سے مجھ سے علیحدہ رہے گا وہ کاٹا جائے گا۔بادشاہ ہو یا غیر بادشاہ “ ہے پھر فرماتے ہیں:۔” خدا نے میری وحی اور میری تعلیم اور میری بیعت کونوح کی کشتی قرار دیا اور تمام انسانوں کے لئے اسے مدار نجات ٹھہرایا جس کی آنکھیں ہوں دیکھے اور جس کے کان ہوں سنے “ سے پھر فرماتے ہیں:۔مبارک وہ جس نے مجھے پہچانا۔میں خدا کی سب راہوں میں سے آخری راہ ہوں اور میں اس کے سب نوروں میں سے آخری نور ہوں۔بدقسمت ہے وہ جو مجھے چھوڑتا ہے کیونکہ میرے بغیر سب تاریکی ہے۔اپنے روحانی مقام کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔میں اپنے رب سے اس مقام پر نازل ہوا ہوں جس کو انسانوں میں سے کوئی نہیں جانتا اور میرا بھیدا کثر اہل اللہ سے بھی پوشیدہ اور دور تر ہے قطع نظر اس کے کہ عام لوگوں کو اس سے کچھ اطلاع ہو سکے۔۔پس مجھے کسی دوسرے کے ساتھ قیاس مت کرو اور نہ کسی دوسرے کو میرے ساتھ۔“ ۵ پھر فرماتے ہیں:۔خط بنام ڈاکٹر عبدالحکیم خاں مرتد کے اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۱۰۴ سے اربعین، روحانی خزائن جلد۱۷ صفحه ۴۳۵ حاشیه ۴ کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۶۱ ۵ ترجمه از عربی عبارت خطبہ الہامیه، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۵۱ ۵۲