صفات باری تعالیٰ — Page 133
عباد الرحمان کی خصوصیات نیک بندے مصروف رہتے ہیں۔اسی پر کسی نے کہا کہ جو دم غافل سو دم کا فر“ ( ملفوظات جلد نهم صفحه ۳۲۱) ۳۳ انسان فانی میں اللہ تعالیٰ نے بقائے نسل کے لئے خواہشات رکھ چھوڑی ہیں۔تا زندگی معدوم نہ ہو جائے اسی لئے انسان کے دل میں اولاد کی خواہش ایک طبعی امر ہے۔کیونکہ انسانی پیدائش کی غرض مقام عبودیت حاصل کرنا ہے اس لئے جو لوگ اولاد کی خواہش اس لئے کرتے ہیں تا الباقیات الصَّالِحَاتُ چھوڑیں۔اور دنیا میں نیکی و پارسائی کو اس طرح دوام دیں ان کی یہی خواہش خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق ہوتی ہے اس لئے وہ خدا کے مقرب اور پسندیدہ لوگ ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے : وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ اِمَامًا - أولبِكَ يُجْزَونَ الْغُرُفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَ يُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَسَلَمًا - خُلِدِينَ فِيهَا حَسُنَتْ مُسْتَقَرَّا وَّ مُقَامًا - (الفرقان: ۷۵-۷۷) رو اور وہ لوگ ( بھی رحمن کے بندے ہیں ) جو یہ کہتے ہیں کہ اے رب ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں (اس طرح) سے ) متقیوں کا امام بنا۔( آمین ) یہ وہ لوگ ہیں جن کو ان کی نیکی پر قائم رہنے کی وجہ سے ( بہشت میں ) بالا خانے دیئے جائیں گے اور ان کو اس میں دعائیں دی جائیں گی۔اور سلامتی کے پیغام پہنچائے جائیں گے وہ ان میں رہتے چلے جائیں گئے۔وہ ( یعنی جنت ) عارضی قرارگاہ کے طور پر بھی بڑی اچھی ہے۔اور مستقل قرارگاہ کے طور پر بھی بڑی اچھی ہے۔آنحضرت صلی السلام فرماتے ہیں قرة عيني في الصلوۃ میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔اس لئے ایک مومن بندے کو حقیقی خوشی اور ٹھنڈک تبھی پہنچے گی جب کہ اس کی ازواج اور اس کی اولاد نماز کی پابند ہوگی۔اور یہی دعا عباد الرحمان کرتے ہیں کہ :