صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page 62 of 153

صفات باری تعالیٰ — Page 62

یعنی الأسماء الحسنى مر جائیں۔٦٦ - اللطيف نرمی اور مہربانی کرنے والا۔ایسی مہربانی جس کی کیفیت دریافت سے باہر ہے۔فرمایا: اِنَّ اللهَ لَطِيفٌ خَبِي (لقمان: ۱۷) یقیناً میرا رب جس پر چاہے مہربانی کرتا اور بردباری کرتا ہے۔پھر فرمایا:۔اللهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ - (الشورى: ٢٠) (الملك: ۱۵) ہے۔اپنے علم کامل کی بنا پر رحم کرتے ہوئے اپنے بندوں پر لطف و کرم فرماتا 12 ۶۷ - الْكَرِيمُ بزرگ۔کریم وہ ہے کہ قادر ہو تو معاف کرے۔وعدہ کرے تو وفا کرے، دے تو امید سے بہت بڑک کر دے اور کوئی التجا کرے تو بے اعتنائی نہ کرے۔یہ کبھی مکرم اور جواد کے معنوں میں بھی آیا ہے۔اسم الہی کے طور پر یہ سورہ نمل میں آیا ہے۔فَإِنَّ رَبِّي غَنِيٌّ كَرِيمٌ - ۶۸ - اَلْوَدُوْدُ (النمل: ۴۱) نیک بندوں کو دوست رکھنے والا۔ودود مبالغہ کا صیغہ فعول کے وزن ہر ہے۔ودود اور مودت ایک ہی معنوں میں آتے ہیں۔فرمایا: وَاسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ إِنَّ رَبِّي رَحِيمٌ وَدُودُ (هود:۹۱) ۶۲