صدق المسیح — Page 50
دیوبندیوں کے عقائد ہر مسلمان جانتا ہے کہ اسلام میں داخل ہونے کے لئے کلمہ توحید کا اعلان کر نا زبان سے اور پھر عمل سے اسکی تصدیق کرنا ضروری ہے اور وہ کلمہ ہے: لَا إِله إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ الله اب ذرادیو بندی کلمہ اور دروددیکھئے: دیو بندی فرقہ کے قابل احترام بزرگ مولوی اشرف علی تھانوی کو اُن کے ایک مُرید نے لکھا کہ: وو کچھ عرصہ ہوا خواب دیکھتا ہوں کہ کلمہ شریف لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ الله پڑھتا ہوں مُحَمَّد رَسُوْلُ اللہ کی جگہ حضور ( مولوی اشرف علی تھانوی ) کا نام لیتا ہوں اتنے میں دل کے اندر خیال پیدا ہوا کہ مجھ سے غلطی ہوئی کلمہ شریف کے پڑھنے میں اسکو صحیح پڑھنا چاہئے اسی خیال سے دوبارہ کلمہ شریف پڑھتا ہوں لیکن زبان سے بے ساختہ بجائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اشرف علی نکل جاتا ہے۔کلمہ شریف کی غلطی کے تدارک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھتا ہوں لیکن پھر یہی کہتا ہوں اللهُمَّ صَلَّى عَلَى سيّدنا و نَبِيِّنَا مَولَانَا اشرف على۔“ اس خواب کی تعبیر کرتے ہوئے مولوی اشرف علی صاحب تھانوی نے اپنے مرید کو یہ جواب نہیں دیا کہ کلمہ شریف پڑھتے ہوئے اشرف علی رسول اللہ پڑھنا لعنتیوں کا کام ہے۔اور یہ شیطانی خواب ہے بلکہ کہا یہ خواب بالکل ٹھیک ہے۔دیکھو رساله الامداد ماه صفر ۱۳۳۶ھ صفحہ : ۳۵ مطبوعہ تھانہ بھون ) اشرف علی رسول اللہ کے ساتھ ساتھ اپنے دیگر بزرگوں کے کھلے بنانا بھی دیوبندیوں کی ایک عادت اور اُن کے دین کا حصہ ہے چنانچہ اسی طرح ایک مقام پر گنگوہی صاحب کا بھی 50