صدق المسیح — Page 51
کلمہ لکھا ہے ملاحظہ فرمائیے کہ کس شان سے دیو بندی گنگوہی صاحب کو رسول اللہ کہتے ہیں: و بعض بزرگوں کو بعض مواقع ضرورت پر عادت ہوتی ہے کہ طالب کی ارادت اور اعتقاد کا اس طریق پر امتحان کرتے ہیں کہ کوئی فعل یا قول ایسا کہتے اور کرتے ہیں جسکا ظاہر باطن کے خلاف ہوتا ہے جیسا شیخ صادق گنگوہی نے ایک طالب کے سامنے کہہ دیا لا الہ إِلَّا الله صادق رسول الله - شریعت و طریقت مولانا اشرف علی تھانوی مرکزی ادارہ تبلیغ دینیات جامع مسجد دہلی صفحه: ۴۲۵ دوسرا ایڈیشن مطبوعہ اپریل ۱۹۸۱ء) دیو بندی جو عشق رسول کے دعویدار ہیں ان کے عشق رسول کی حقیقت سنئے دیو بندیوں کے نزدیک مولوی رشید احمد گنگوہی بانی اسلام کے ثانی تھے اسی طرح انہوں نے گنگوہی کو آنحضرت کے مقابل پر لا کھڑا کیا ہے۔شیخ الہند مولانامحمدحسن خلیفہ برحق مولوی 66 رشید احمد گنگوہی۔“ گنگوہی صاحب کی وفات پر انکا مرثیہ لکھتے ہوئے یوں گل افشائی کرتے ہیں: زبان پر اہل اہواء کی ہے کیوں اہل ہبل شاید کوئی بانی اسلام کا ثانی اُٹھا عالم یہ ہے دیو بندیوں کا عشق رسول کہ رشید احمد گنگوہی کو بانی اسلام کا ثانی کہتے ہیں اسی طرح شیخ محمود حسن اس قصیدہ میں مزید لکھتے ہیں : وفات سرور عالم کا نقشہ آپکی رحلت تھی ہستی گر نظیر ہستی محبوب سبحانی (مرثیہ صفحہ: ۱۱) مذکورہ شعر میں مولوی رشید احمد گنگوہی کی وفات آنحضرت کی وفات قرار دی گئی ہے ہے۔اور صاف لکھا ہے کہ مولوی رشید احمد گنگوہی کی وفات آنحضرت کی وفات کا نقشہ کھینچتی ہے گویا رشید احمد گنگوہی آنحضرت ہو گئے اور اس وقت موجود ان کے ساتھی رشید احمد گنگوہی 51