صدق المسیح — Page 49
اور ہم پہلے ثابت کر آئے ہیں کہ یہ ۳۰ کذابوں کی پیشگوئی پوری ہو چکی ہے اور اب سچے نبی کی آمد کا وقت ہے کیونکہ صبح کاذب کے بعد ہمیشہ صبح صادق کا طلوع ہوتا ہے۔بقول استاذ ذوق: مقدم صدق پر ہے کذب گرچہ صدق فائق ہے کہ پہلے صبح کاذب اور پیچھے صبح صادق ہے قارئین کرام! اگر بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود علیہ السلام بقول مخالفین احمدیت جھوٹے ہوتے تو اللہ تعالیٰ قرآن کریم کی آیت: وَلَوْ تقول علينا بعض الاقاويل۔۔۔کی روشنی میں خود انہیں تباہ و برباد کر دیتا۔حضور خود فرماتے ہیں: اگر انساں کا ہوتا کاروبار اے ناقصاں ایسے کاذب کے لئے کافی تھا وہ پروردگار نہ بھی حاجت تمہاری نے تمہارے مکر کی خود مجھے نابود کرتا وہ جہاں کا شہریار قارئین کرام! اب تک آپ نے مولوی نذیر احمد قاسمی کے ان من گھڑت الزامات کے جوابات قرآن، حدیث اور بزرگان سلف اور تاریخ کے حوالہ سے ملاحظہ فرمالئے ہیں۔اب آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ذرا دیو بندیوں کا اصلی چہرہ بھی اختصار کے ساتھ ملا حظہ فرمالیں۔49