شہدائے احمدیت — Page 235
خطبات طاہر بابت شہداء 225 خطبہ جمعہ ۲۳؍ جولائی ۱۹۹۹ء شہداء خلافت رابعه (شہداء کے تذکرہ پر آخری خطبہ ) ( خطبه جمعه فرموده ۲۳ جولائی ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ بقرہ کی یہ آیات تلاوت فرما ئیں: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ (البقرة : ۱۵۴ - ۱۵۵) اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو ( اللہ سے مدد طلب کرتے رہو صبر اور صلوۃ کے ساتھ۔یقیناً اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں ان کو مردے نہ کہو بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔پہلی آیت کے ترجمہ میں لفظ اللہ سے بریکٹ میں ہی رکھا ہوا ہے کیونکہ الفاظ میں ظاہر نہیں ہے اس لئے اس کو ترجمہ میں بریکٹ میں ہی رکھا ہوا ہے۔کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ یہ الفاظ میں ظاہر ہے۔شہداء کے ذکر پر مشتمل یہ میرا آخری خطبہ ہے جس کے بعد انشاء اللہ دوسرے مضمون کے خطبات شروع ہوں گے جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبہ میں بیان کیا تھا۔اب خطبات میں مزید یہ ذکر نہیں ہوسکتا اور نہ بعض دوستوں کی طرف سے مطالبے آتے چلے جارہے ہیں جو معلوم ہوتا ہے ایک نہ