شہدائے احمدیت — Page 218
خطبات طاہر بابت شہداء 207 خطبہ جمعہ ۱۶ ؍ جولائی ۱۹۹۹ء عہد خلافت رابعہ کے شہدا (خطبہ جمعہ فرموده ۱۶ جولائی ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورہ بقرہ کی یہ آیات تلاوت فرمائیں: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ (البقرة : ۱۵۴ - ۱۵۵) اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو اللہ سے مدد طلب کرتے رہو صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ۔یقیناً اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں ان کو مردے نہ کہو بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔میری کوشش تو یہی تھی کہ تمام شہداء کا ذکر اس خطبہ میں مکمل ہو جائے لیکن اب جو مختلف ذکر بعد میں مل رہے ہیں ان سب کو شامل کرنے کے بعد یہ مضمون اور بھی لمبا ہو جائے گا اس لئے اس خطبہ میں تو غالباً یہ ممکن نہیں ہوگا کہ اس مضمون کو ختم کی جاسکے لیکن انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں جہاں جلسہ پر آنے والے مہمانوں اور ان کو رکھنے والے میزبانوں کو ہدایت دی جاتی ہیں اس حصہ کو ذرا مختصر کر کے باقی حصہ یہی شہداء کے مضمون کا چلے گا جو انشاء اللہ تعالیٰ پھر جلسہ سے پہلے پہلے اختتام پذیر ہوگا۔