شہدائے احمدیت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 102 of 297

شہدائے احمدیت — Page 102

خطبات طاہر بابت شہداء 93 خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء الفاظ میں فرمایا " آج ہم خدا تعالیٰ کے لئے جہاد کرنے ، یہ بہت ہی لطیف آپ کا اظہار ہے اور بڑا غور طلب ہے۔کیسا عمدہ خیال آپ کو یاد آیا، کیسی عمدہ نصیحت کر گئے ہیں۔” آج ہم خدا تعالیٰ کے لئے جہاد کرنے اور اسلام کو مغربی افریقہ میں پھیلانے کے لئے جار ہے ہیں۔موت فوت انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔ایک قسم کی مخفی پیشگوئی بھی کی اپنی وفات کی۔”ہم میں سے اگر کوئی فوت ہو جائے تو آپ لوگ یہ سمجھیں کہ دنیا کا کوئی دور دراز حصہ ہے جہاں تھوڑی سی زمین احمدیت کی ملکیت ہے۔تھوڑی سی زمین احمدیت کی ملکیت ہے، مراد اپنی قبر تھی۔جس تھوڑی سی جگہ میں مجھے دفن کیا جائے گا وہ احمدیت کی ملکیت رہے گی تا کہ آئندہ احمدی نوجوانوں کے لئے نیکیوں کی تلقین کرتی رہے۔احمدی نو جوانوں کا فرض ہے کہ اس تک پہنچیں اور اس مقصد کو پورا کریں جس کی خاطر اس زمین پر ہم نے قبروں کی شکل میں قبضہ کیا ہوگا اللہ ان پر بے شمار رحمتیں نازل کرے، کیسی پیاری قبر کی صورت میں آپ نے زمین پر قبضہ کیا ہے۔اس کے بعد مسلسل وہاں جماعت احمدیہ کے مبلغین پہنچ رہے ہیں اور بکثرت تبلیغ کی تو فیق پارہے ہیں۔پس ہماری قبروں کی طرف سے یہی مطالبہ ہوگا کہ اپنے بچوں کو ایسے رنگ میں ٹریننگ دیں کہ جس مقصد کے لئے ہماری جانیں صرف ہوئیں اسے وہ پورا کرتے رہیں۔“ ( الفضل ۲۷ نومبر ۱۹۴۵ء) پسماندگان کے ذکر میں آپ نے اپنے پیچھے بطور یادگار ایک بیوی اور پھر چھلڑ کے چھوڑے ہیں۔رشید اختر صاحب، مبارک احمد نذیر صاحب مربی سلسلہ کینیڈا، بشارت احمد صاحب حال لندن، ڈاکٹر منیر احمد صاحب امریکہ، لطیف احمد نذیر صاحب، کریم احمد نذیر صاحب۔یہ سارے بچے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نہایت مخلص احمدی اور اپنے والد کی نیکیوں کو زندہ رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے۔یہ خاندان اب بکثرت دنیا میں پھیل چکا ہے اور اس کی تفصیل کی یہاں جگہ نہیں۔مکرم مولانا غلام حسین صاحب ایاز سنگاپور مکرم مولانا غلام حسین صاحب ایاز ، تاریخ شہادت ۱۸،۱۷ اکتوبر ۱۹۵۹ء کی درمیانی شب۔آپ کی ولادت ۱۹۰۳ء میں ہوئی۔آپ کے والد بزرگوار کو ۱۸۹۱ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دست مبارک پر بیعت کرنے کا شرف حاصل ہوا۔آپ نے ابتدائی تعلیم موضع فیض اللہ چک میں حاصل کی جو آپ کے گاؤں سکنہ تھہ غلام نبی سے دو میل کے فاصلہ پر واقع ہے۔