شہدائے احمدیت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 101 of 297

شہدائے احمدیت — Page 101

خطبات طاہر بابت شہداء 92 92 خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء امیر المؤمنین خلیفة المسح الثانی مولوی امام دین صاحب آف گولیکی سے عربی تعلیم حاصل کی۔حضور کے درس قرآن میں بھی باقاعدہ شامل ہوتے رہے۔آپ یکم فروری ۱۹۲۹ء کو باقاعدہ مبلغ مقرر ہوئے اور پہلی مرتبہ ۲ رفروری ۱۹۲۹ء کو گولڈ کوسٹ یعنی گھانا میں تبلیغ کا فریضہ ادا کرنے کے لئے روانہ ہوئے۔وہاں چارسال متواتر تبلیغی جہاد میں عملی حصہ لینے کے بعد ۱۵ مئی ۱۹۳۳ء کو قادیان واپس تشریف لائے۔آپ پہلے مبلغ تھے جو غیر ملک میں فریضہ تبلیغ ادا کرنے کے لئے قادیان سے بذریعہ ٹرین روانہ ہوئے تھے۔بذریعہ ٹرین تو بہت روانہ ہوئے تھے لیکن قادیان سے، گاڑی جب قادیان پہنچ چکی تھی سٹیشن بن گیا تھا اس کے بعد اس ٹرین سے پہلے مبلغ تھے جو ٹرین پر قادیان ہی سے تبلیغ کے فریضہ کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔دوسری مرتبہ آپ ۲۰ فروری ۱۹۳۶ء کو گولڈ کوسٹ تشریف لے گئے یعنی گھانا تشریف لے گئے۔وہاں ایک سال تک کام کیا اس کے بعد حضرت امیر المؤمنین خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کو سیرالیون میں نیا مشن کھولنے کی ہدایت فرمائی۔چنانچہ آپ ۲۰ را کتوبر ۱۹۳۷ء کو سیرالیون روانہ ہوئے۔جہاں آپ نے آٹھ سال تک تبلیغ کا شاندار کام کیا۔اس عرصہ میں آپ نے متعد د سکولوں اور مساجد کی بنیادیں رکھیں اور متعدد جماعتیں قائم کر کے ان کی تنظیم کی۔۱۹۴۵ء میں آپ قادیان تشریف لائے اور واپسی پر آپ نے حج بیت اللہ کا شرف حاصل کیا۔۲۶ نومبر ۱۹۴۵ء کو آپ تیسری بار جملہ مشن ہائے مغربی افریقہ کے لئے بحیثیت رئیس التبلیغ بھجوائے گئے۔اس موقع پر نہ صرف آپ کو رئیس التبلیغ کا لقب عطا فر مایا گیا بلکہ حضرت امیرالمؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کو علی کا لقب بھی عطا فرمایا۔چنانچہ اس کے بعد آپ کا پورا نام نذیر احمد علی مشہور ہو گیا۔آپ ۱۴ / اپریل ۱۹۵۱ء کو واپس وطن تشریف لائے۔آپ کی خدمات جلیلہ کے پیش نظر حضور رضی اللہ تعالیٰ نے آپ کو کامیاب جرنیل کے خطاب سے نوازا۔آپ ۹رمئی ۱۹۵۴ء کو چوتھی مرتبہ ایک سال کے لئے بیرون ملک بھجوائے گئے جہاں آپ ایک سال کا عرصہ پورا کرنے کے بعد یعنی سیرالیون میں ۱۹ رمئی ۱۹۵۵ء کو اپنے مولائے حقیقی سے جاملے۔انالله وانا اليه راجعون۔آپ پانچویں مبلغ ہیں جو تبلیغ کا فریضہ ادا کرتے ہوئے میدان تبلیغ میں شہید ہوئے۔۱۹۴۵ء میں جب آپ کو واپسی کا حکم ہوا تو ایک تقریب میں آپ نے اپنے عزم کا اظہاران