شہدائے احمدیت — Page 121
خطبات طاہر بابت شہداء 112 خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء صاحبہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔بڑی بیٹی نداء افتح ۱۲ سال کی ہیں ، بیٹا باسل احمد دس سال کا ہے اور چھوٹی بیٹی سائرہ احمد کی عمر آٹھ سال ہے۔تینوں بچے ربوہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔مکرم محمد کمال الدین صاحب آیودیجی ، نائجیریا مکرم محمد کمال الدین صاحب آیو دیجی ، نائجیرین۔تاریخ وفات ۴ / دسمبر ۱۹۹۳ء۔آپ نے ۱۹۸۰ء میں زندگی وقف کی اور تقریباً بیس سال تک اخلاص سے خدمت دین سرانجام دیتے رہے۔جماعت احمدیہ نائجیریا کے اولین موصیان میں سے تھے۔جماعت کے ایک کارکن کی اہلیہ کے ہاں پیدائش متوقع تھی اور فوری طور پر ہسپتال لے جانا ضروری تھا۔اس وقت فون کام نہیں کر رہا تھا آپ موٹرسائیکل پر ایمبولینس لینے کے لئے گئے واپسی پر موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آنے سے ان کی وفات ہوگئی۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔پسماندگان میں ایک بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور چھ لڑکیاں چھوڑیں۔بیٹا اسوقت او لیول کر رہا ہے۔سب بچے خدا کے فضل سے احمدی ہیں اور جماعت کے کاموں میں بہت مستعد ہیں۔محترم چوہدری محمد عیسی صاحب انگلستان محترم چوہدری محمد عیسی صاحب انگلستان - تاریخ وفات ۳۰ رستمبر ۱۹۹۴ء۔محترم چوہدری محمد عیسی صاحب مکرم چودھری محمد یوسف صاحب آف مالو کے بھگت ضلع سیالکوٹ کے بیٹے تھے۔۱۹۶۵ء میں شاہد کی ڈگری حاصل کی۔کئی سال کینیا میں بطور مبلغ کام کیا۔۱۹۸۲ء میں آپ کا تقرر انگلستان میں ہوا۔میری لندن آمد پر دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں تقرری ہوئی اور وفات سے چند روز قبل تک نہایت محنت سے مفوضہ امور سرانجام دیتے رہے۔وفات سے چند روز قبل ہسپتال میں داخل ہوئے اور پھر ہسپتال سے گھر واپس نہیں آئے اور اپنے مولائے حقیقی سے جاملے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔آپ کے پسماندگان میں آپ کی بیوہ محترمہ طاہرہ عیسی کے علاوہ تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں جو اللہ کے فضل سے دین ودنیا کی نعمتوں سے متمتع ہیں۔مکرم علی حید را پل صاحب مبلغ سلسلہ مکرم علی حیدر او پل صاحب مبلغ سلسلہ۔آپ ۱۲ را گست ۱۹۴۱ء کو مہدی پورضلع سیالکوٹ میں میاں محمد رمضان صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ پیدائشی احمدی تھے۔مئی ۱۹۷۲ء کو شاہد کی