شہدآء الحق

by Other Authors

Page 92 of 173

شہدآء الحق — Page 92

۹۲ وقت کیا لاف و گزاف کر سکتا ہوں۔خدا تعالیٰ برادر موصوف کو جزائے خیر دے۔کہ جیسا کہا۔ویسا کر کے دکھا دیا۔اور ایسے لوگ دنیا میں کم ملتے ہیں۔سفر کا بل : آخر کار برادر موصوف ایک دن بمعہ برادر عبد الاحد خان کا بلی ہم سے بصد حسرت وافسوس جدا ہوئے گلے ملے۔دعا کی۔اور رخصت ہوا۔اور براہ جمر و دو درہ خیبر و جلال آباد کابل چلے گئے۔وہاں کے احمدی ان کو دیکھ کر خوش ہوئے۔اور ایک مکان کرایہ پر لیا۔اور جماعت کو درس القرآن دینے لگے۔اور احباب کی ترقی علم دین اور تربیت اخلاق میں مشغول ہو گئے۔اور وہاں جب تک آزاد رہا۔یا بعد میں قید رہا خط و کتابت جاری رکھی۔اور حالات پیش آمدہ سے اطلاع دیتا رہا۔فصل دوم بغاوت اقوام منگل و سمت جنوبی و شہادت حضرت نعمت اللہ خان جن ایام میں حضرت نعمت اللہ خاں کا بل میں قیام پذیر تھے۔اقوام منگل ۲ و جدران باشندگان سمت جنوبی نے بعض وجوہ کی بنا پر بغاوت اختیار کی۔اور ان وجوہ و بغاوت میں ایک یہ تھا کہ امیر امان اللہ خان قرآن کریم ا عبدالاحد کابلی احمدی اصلی باشندہ خواجہ صفا علاقہ کوہ دامن کا تاجک سے اور حضرت مولانا عبدالرحمن بازار کتب فروش کابل کا شاگرد تھا۔قادیان آیا اور آج تک قادیان میں بصورت درویش مقیم ہے۔ہے سردیوں کے موسم میں جو پٹھان پنجاب آیا کرتے۔میں نے بھی ان سے خود یہ بات سنی تھی ۱۹۲۴ ء میں۔شاہد