شہدآء الحق — Page 160
14۔سے بچہ سقہ کے نیست و نابود ہونے تک کس قد رنفوس مارے گئے۔( زوال غازی صفحه ۴۰۴ ) جنرل غلام نبی خان اور غلام جیلانی خان پسران فیلڈ مارشل غلام حیدرخان چرخی اعلیحضرت محمد نادرشاہ کی موت سے چند ماہ قبل مارے گئے تھے۔عبد الخالق جو ان کا پروردہ تھا۔اس نے اعلیٰ حضرت محمد نادر شاہ کو مار کر بدلہ لیا - ۸/ نومبر ۱۹۳۳ء کو یہ واقعہ ہوا۔اخبار انقلاب لاہور روزانہ نے شائع کیا تھا۔کہ ایک لاکھ سے زائد نفوس ہلاک ہو چکے تھے۔آپ نے ان واقعات پر نظر دوڑا کر دیکھ لیا ہو گا۔کہ خدا تعالیٰ نے اپنے کلام کو کس طرح عملی رنگ میں پورا کیا اور بغیر اس قسم کے واقعات کے کس طرح ریاست کابل میں قریب پچاسی ہزار کے آدمی مر سکتے تھے۔جب تک کہ خلاف توقع واقعات ظہور پذیر نہ ہوں۔بچہ سقہ تو محض خاندان امیر عبدالرحمن خان کے مٹانے کی غرض سے ایک غضب کا فرشتہ تھا۔جو پیدا ہوا اور کام کر کے فنا ہو گیا۔اور ملک اور تاج دوسرے اہل لوگوں کے لئے چھوڑ کر چلا گیا۔نہ وہ بادشاہ تھا اور نہ وہ بادشاہت کا اہل تھا۔البتہ ایک امانت کو حاصل کیا اور اہل لوگوں کو دے کر چلتا بنا۔فصل چهارم ہماری ملاقات سردار محمد یوسف خان : خاکسار نے سردار محمد یوسف خان اور سردار محمد