شہدآء الحق

by Other Authors

Page 114 of 173

شہدآء الحق — Page 114

۱۱۴ اپنے ہم مذہبوں کی چغلیاں کھانا۔اور مخبریاں کرنا اپنا پیشہ بنا رکھا ہے یا اپنی حکومت کی مخبری دوسرے ممالک مثلاً روس وغیرہ کے پاس کرتے ہیں۔پس جیسا کہ وہ خود غدار اور بے وفا اور باغی اور لالچی ہوتے ہیں۔اسی قسم کا ہر ایک کو خیال کرتے ہیں۔چیلنج حلف مؤکد بعذ اب درباره مخبری کیا کوئی ہے۔جو ہمارے ذمہ حلف مؤکد بعذ اب اٹھا کر ثبوت دے سکے۔کہ ہم میں سے کس نے اور کب اور کہاں مخبری اور خبر رسانی کا نا پاک فعل کیا اور اس کے عوض میں گورنمنٹ سے کوئی خطابات، جاگیریں یا انعامات حاصل کئے ہوں۔ہم یقین دلاتے ہیں۔کہ ایک احمدی کے خلاف بھی ثابت نہیں کیا جا سکتا۔بعض افراد کی اسلام دشمنی: کیا ہمارے معترضین۔۔۔بتاسکتے ہیں کہ ہندوستان سے جو مسلمان پیادہ اور سوار پلٹنوں میں ملازم ہو کر ایران پر ،عراق پر ، کاظمین پر ، کربلا پر ، نجف پر ، بغداد پر ، حجاز میں ، عدن میں ، مصر میں ، فلسطین میں، قسطنطنیہ میں مسلمان بادشاہوں اور خلیفہ المسلمین کے خلاف نبرد آزما ہوئے۔اور اپنے مقدس مقامات کو پامال کیا۔اور اپنے ہم مذہب جوانوں کو قتل کیا۔ان کی ازواج کو بیوہ کیا۔ان کی اولا د کو یتیم کیا۔اور ان کے املاک پر ہاتھ صاف کئے۔اور ان کے ملک کو چھینا۔یہ تمام احمدی تھے۔پھر کون تھے؟ بس کس منہ سے ہم پر وہ یہ اعتراض کرتے ہیں جس کے مرتکب دراصل وہ خود ہیں۔