شہدآء الحق

by Other Authors

Page 115 of 173

شہدآء الحق — Page 115

۱۱۵ ایک شخص مدیر اخبار لا ہور بالآ خر خدا کے غضب کی گرفت میں آیا اور فالج میں گرفتار ہو کر دنیا سے رخصت ہوا۔اور اپنے اعمال بد کا نتیجہ پا گیا۔پس جو لوگ جماعت احمدیہ پر یہ ناپاک الزامات لگاتے ہیں۔وہ تو بہ کریں ورنہ خدا تعالیٰ کی طرف سے روز باز پرس مقرر ہے۔اور اس کے واسطے وہ خدا تعالیٰ کے حضور جواب دہ ہوں گے۔اور ضرور ہوں گے۔لاہور کا ایک گروہ : لاہور کے کچھ لوگوں نے جو پرانے دشمن خاندان و جماعت مبایعین تھے۔محض ذاتی بغض و عناد کی بنا پر جماعت کی مخالفت کی اور حسد کی وجہ سے کہ شہداء کی قربانیاں ہماری جماعت کے اندر کیوں ظاہر ہوئیں۔ہمارے مخالفوں کا ساتھ دیا لیکن ناکام رہے۔بعض معاندین کا جوش انتقام : ایک ایسے شخص اور اس کے رفقا کے خلاف ان کے خیالات کی تردید میں اردو اور فارسی میں بعض نظمیں لکھی تھیں۔جو اخبارات قادیان میں شائع ہوتی رہی ہیں۔نومبر ۱۹۲۷ء میں ہم نے ان کا ایک مجموعہ فارسی اردو میں شائع کیا۔اور اس کا نام در عدن رکھا۔ہم نے اپنی نظموں کے ساتھ وہ نظمیں بھی ضم کر دیں۔جو حضرت سید عبداللطیف شہید اور دوسرے شہدا کی وفات پر اخبارات سلسلہ میں شائع کی تھیں۔ان کو ان رسالوں کی اشاعت سخت نا گوار تھی۔مگر وہ کوئی صورت ان کی اشاعت کو روکنے کی نہ کر سکتے تھے۔مگر سخت تلملاتے رہے۔آغاز دسمبر ۱۹۲۷ء امیر امان اللہ خان بارادہ سفر یورپ کا بل سے