شہدآء الحق

by Other Authors

Page 113 of 173

شہدآء الحق — Page 113

۱۱۳ الزام دھر دو کہ جماعت احمدیہ کے افراد گورنمنٹ برطانیہ کے مخبری کرتے ہیں۔اور اسی جرم کے یہ مظلوم بھی مرتکب ہوئے ہیں۔حالانکہ خدا تعالیٰ گواہ ہے۔کہ مخبری کا فعل شنیع ہمارے مخالف ملاؤں کا پیشہ اور شیوہ ہے۔اور ہم احمدی اپنے ملک و ملت اور حکمران کے خلاف مخبری کو ایک لعنتی کام جانتے ہیں۔ہمارا تو طرہ امتیاز یہی ہے کہ ہندوستان میں ایک عیسائی بادشاہ کے ماتحت رہ کر ہم فرمانبردار اور امن پسند اور تابعدار وفادار ہیں۔تو جو احمدی ہندوستان سے باہر دوسرے ممالک میں ہیں۔مثلاً عراق ، افغانستان ، ایران ، ترکیه، شام، عرب، مصر، چین، جاپان اور جزائر زیر قبضہ ہالینڈ میں وہ اپنے ملک اور بادشاہ کی وفادار رعیت ہیں۔ہم احمدی اپنے ملک کی حکومت کی وفاداری اور تابعداری اور بادشاہ وقت کی اطاعت اپنی مذہبی تعلیم کے ماتحت کرتے ہیں۔نہ کسی لالچ سے نہ خوشامد سے مگر ہمارے مخالف جو ہم پر خوشامدی ہونے کا الزام دیتے ہیں۔ان میں سے ایک حصہ زبان سے حکومت کے خیر خواہ خوشامدی اور دل سے مخالف اور بدخواہ ہوتے ہیں صرف اغراض دنیاوی کے ماتحت اور اپنی ذاتی فوائد کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں۔اور اپنے نفاق کا ثبوت دیتے ہیں۔اور ایک حصہ تو ایسا ہے جو دل سے گورنمنٹ کا خیر خواہ اور مددگار ہوتا ہے۔اور ان کے جوان فوجوں اور رسالوں میں بھرتی ہوتے ہیں۔اور اپنے ہم مذہب لوگوں کے خلاف میدانِ جنگ میں اترتے ہیں۔اور بالعوض تنخواہیں اور جاگیریں اور انعامات اور خطابات حاصل کرتے ہیں۔اور ایک حصہ محض خطابات اور انعامات اور جاگیروں اور تنخواہوں کی غرض سے ہر ایک امر پر کمر بستہ ہوتا ہے