شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 130
مکرم چوہدری محمد نواز حجمه صاحب شہید اگلا ذکر ہے مکرم چوہدری محمد نواز حجہ صاحب شہید کا جو مکرم چوہدری غلام رسول حجہ صاحب کے بیٹے تھے۔شہید مرحوم کے آباؤ اجداد اونچاجہ ضلع سیالکوٹ کے رہنے والے تھے۔ان کے پھوپھا حضرت چوہدری غلام احمد مہار صاحب رضی اللہ عنہ اور ان کے والد حضرت چوہدری شاہ محمد مہار صاحب رضی اللہ عنہ چندر کے منگولے ضلع نارووال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔ان کے والد صاحب اور ان کے بڑے بھائی نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں بیعت کی اور اس سے قبل گاؤں میں مناظرہ کروایا جس کے نتیجے میں ان کے خاندان نے بیعت کر لی تھی۔بی۔اے ، بی۔ایڈ کرنے کے بعد محکمہ تعلیم جائن (Join) کیا۔1991ء میں بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کشمیر سے ریٹائر ہوئے اور اکتوبر 1992ء میں لاہور شفٹ ہو گئے۔اپنے حلقہ میں بطور محاسب خدمت کی توفیق پائی۔بوقت شہادت ان کی عمر 80 سال تھی اور مسجد دارالذکر میں جام شہادت نوش فرمایا۔مسجد دارالذکر سے ان کو خاص لگاؤ تھا۔کہا کرتے تھے کہ جب لاہور میں زیر تعلیم تھا تو دار الذکر کی تعمیر کے سلسلہ میں وقار عمل میں شامل ہوتا تھا اس لئے دارالذکر سے خاص لگاؤ ہے۔وقوعہ کے روز نیا سوٹ اور نیا جوتا پہنا۔ایک بجے کے قریب دارالذکر کے مین ہال میں پہنچے ، کرسیوں پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران گرینیڈ پھٹنے سے شہید ہو گئے۔چند ماہ پہلے اہلیہ نے خواب میں دیکھا کہ آواز آئی ہے ”مبارک ہو آپ کا خاوند زندہ ہے“۔اہل خانہ نے مزید بتایا کہ صاف گوانسان تھے۔تندرست اور Active تھے۔اپنی عمر سے 20 سال چھوٹے لگتے تھے۔تعلیم الاسلام کالج میں روئنگ کی ٹیم کے کیپٹن تھے۔مختلف زبانوں پر عبور حاصل تھا۔جماعتی لٹریچر کے علاوہ دیگر مذاہب کا لٹریچر بھی زیر مطالعہ رہتا تھا۔66 130