شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 87
مکرم الیاس احمد اسلم قریشی صاحب شہید مکرم الیاس احمد اسلم قریشی صاحب شہید والد مکرم ماسٹر محمد شفیع اسلم صاحب۔شہید مرحوم کے خاندان کا تعلق قادیان سے تھا۔پھر گوجرانوالہ شفٹ ہو گئے۔آپ کے والد محترم مبلغ سلسلہ تھے۔تحریک شدھی کے دوران انہوں نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ان کے بھائی محمد اسلم ، احمد اسلم صاحب 313 درویشان قادیان میں سے تھے۔گریجوایشن کے بعد نیشنل بنک جوائن کیا۔اور اے وی پی کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔شہادت کے وقت ان کی عمر 76 سال تھی۔اللہ کے فضل سے وصیت کے نظام میں شامل تھے۔اور بطور صدر جماعت جو ہر ٹاؤن خدمات سرانجام دے رہے تھے۔بیت النور میں ان کی شہادت ہوئی پچھلے ہال میں پہلی صف میں بیٹھے تھے۔دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ہال کا دروازہ بند ر کھنے کی کوشش کے دوران حملہ آوروں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے اور زخمی حالت میں کئی گھنٹے پڑے رہے۔چار بجے کے قریب یہ شہید ہوئے ہیں۔ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ بہت سادہ دل، نیک اور ہر حال میں صبر و شکر کرنے والے اور متوکل انسان تھے۔دعاؤں کی طرف خصوصی تو جہ تھی۔جماعتی کام خوشی سے سرانجام دیتے تھے۔آپ کے بچے کہتے ہیں، آپ ایک نہایت شفیق باپ اور ایک ہمدرد انسان تھے۔نمازوں اور تہجد کے پابند تھے۔کبھی ہم نے انہیں نماز قضاء پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا۔اپنی اولاد کو بھی نماز کی طرف توجہ دلاتے رہتے۔بڑے ہنس مکھ، ملنسار انسان تھے۔پانچ سال سے حلقہ جو ہر ٹاؤن کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔کبھی بھی کوئی کارکن یا کوئی جماعتی کام کے لئے خادم یا انصار میں سے کسی بھی وقت آ جاتا، دو پہر کو یا رات کو تو کبھی برانہیں مناتے تھے۔اور اپنے بچوں سے بھی کہتے تھے کہ اگر کوئی جماعتی کام سے گھر آئے تو بیشک میں سو بھی رہا ہوں تو مجھے اٹھا دیا کرو۔اور انہوں نے اسی پر ہمیشہ عمل کیا۔اکثر نصیحت کرتے کہ جماعت اور خلافت سے وفا کرنا۔87