شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 85 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 85

85 رخش زگلشن رضواں عرق می ریزد به مه رویان ارم داغ بر جگر آمد محمد لیست به گیسوئے معطر آمد ز برق تیغ جنپیش شرر همی بارد خور سماء على لا بجال خطر آمد عجب کہ احمد اطہر بہ ایں گزر آمد ز ظلم و ظلمت دوراں نجات ممکن نیست بجز لقائے جنبیش کہ معتبر آمد محمد لیست به گیسوئے معطر آمد (۶۷) حضرت صاحبزادہ سید محمد عبد اللطیف صاحب کی قادیان سے افغانستان کو واپسی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: مولوی صاحب خوست علاقہ کا بل سے قادیان میں آ کر کئی مہینہ میرے پاس اور میری صحبت میں رہے۔پھر بعد اس کے جب آسمان پر یہ امر قطعی طور پر فیصلہ پا چکا کہ وہ درجہ شہادت پاویں تو اس کے لئے یہ تقریب پیدا ہوئی کہ وہ مجھ سے رخصت ہو کر اپنے وطن کی طرف واپس تشریف لے گئے۔(۶۸) اسی طرح فرمایا: '' اور عجیب بات یہ ہے کہ ان کے بعض شاگر د بیان کرتے ہیں کہ جب وہ وطن کی طرف روانہ ہوئے تو بار بار کہتے تھے کہ کابل کی زمین اپنی اصلاح کے لئے میرے خون کی محتاج ہے“۔(۶۹) حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب بیان فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت صاحبزادہ سید عبداللطیف صاحب مع ایک گروہ کثیر الوداع کہنے کے لئے دور تک بٹالہ کی سڑک پر تشریف لے گئے۔آخر جب حضرت صاحبزادہ صاحب رخصت ہونے لگے تو