شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 384 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 384

384 تھا۔ان دنوں مولوی عبدالستار خان صاحب کا بلی بھی موجود تھے۔ہم دونوں حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحب (خلیفہ اسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے مطب میں سوئے۔حضرت مولانا حکیم صاحب نے انہیں دو لحاف دے دئے۔رات کو اٹھ کر دونوں تہجد پڑھتے تھے۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام صبح کو جب سیر کے لئے تشریف لے جاتے تو دونوں سردی کی وجہ سے پہلے ہی دھوپ میں جا بیٹھتے تھے۔حضور جب باہر تشریف لاتے تو ہماری طرف دیکھتے تھے۔جب ہماری نظریں اٹھتیں تو حضورا اپنی نظریں نیچی کر لیتے تھے۔اُس وقت مولوی عبدالستار خان صاحب کی حالت ایک مجذوب کی سی تھی۔ان میں جذبہ محبت انتہاء تک پہنچا ہوا تھا۔(۹) ی اخبار الحکم ۲۴ نومبر ۱۹۰۱ء رقم طراز ہے کہ خوست علاقہ غزنی سے حضرت اقدس کے ایک مخلص مُرید مولوی عبد الستار صاحب مع اپنے تین رفیقوں کے تشریف لائے۔مولوی عبدالستار صاحب کی زبانی ہمیں معلوم کر کے از بس افسوس ہوا کہ ہمارے سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ایک مخلص دوست مولوی عبدالرحمن صاحب جو اس علاقہ میں سلسلہ عالیہ احمدیہ کی اشاعت کا موجب ہوئے کسی ناخدا ترس کے اشارہ سے شہید کیئے گئے۔انا للہ وَإِنَا إليه رَاجِعُون - (١٠) بزرگ صاحب نے بیان کیا کہ حضرت صاحبزادہ سید محمد عبداللطیف صاحب کی شہادت کے بعد میرا دل گھبرا رہا تھا بوقت خواب میری زبان پر جاری ہوا و آتش عشق آمد و اگر دو جوار من بسوخت کابل کے بارہ میں (القاء ہوا) قَاتَلَهُمُ اللَّهُ قَتَلُوهُ بزرگ صاحب نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ حضرت شہید مرحوم نے فرمایا کہ میری زبان پر جاری ہوا کہ درویشان سنگ بر میدارند - یعنی جو درویش ہوتے ہیں اگر اُن پر پتھر