شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 385 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 385

385 برسائے جائیں تو پرواہ نہیں کرتے۔بزرگ صاحب نے بیان کیا کہ ایک دفعہ امیر حبیب اللہ خان کو میں نے خواب میں دیکھا تو میری زبان پر آیا۔اِنِّی لَاظنكَ يَا فِرعونُ مَشْبُورًا اے فرعون میں تجھے ہلاک شدہ یقین کرتا ہوں۔بزرگ صاحب نے بیان کیا کہ ابھی آپ کو شہید نہیں کیا گیا تھا کہ میری زبان پر یہ جاری ہواعَقَرُوا النّاقةَ وَعَصَوُا الرَسُولَ لَوْتُسَوَّ بِهِم الْأَرْضُ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ - بزرگ صاحب نے بیان کیا کہ کابل کے بارہ میں القاء بواخَرِبتِ الخيبر و ☆ هَلَكَتِ الاعداء فَغَشَهَا مَاغَشْى فِبَايِّ الآءِ رَبِّكَ تَتَمارِي بزرگ صاحب نے بیان کیا کہ جب حضرت شہید مرحوم کی لاش کو قبر سے نکالا گیا۔تو اُن کی زبان پر یہ جاری ہوا۔وَجَاؤُا بِأَمْرٍ عَظِيمٍ فَاغْرِقْنَاهُم أَجمعين - (۱۱) وضاحت از مرتب : یہ اُس واقعہ کی طرف اشارہ ہے جب سردار نصر اللہ خان برادر امیر حبیب اللہ خان کے حکم پر والی خوست سردار محمد اکبر خان شاہ خاصی چند سپاہی لے کر رات کو سید گاہ آیا اور حضرت شہید مرحوم کا تابوت اُس مقام سے جہاں اُن کو مُلا میر و نے کابل سے لا کر دفن کیا تھا۔نکال کر غائب کر دیا۔( سید مسعود احمد ) بزرگ صاحب نے بیان کیا کہ قادیان میں قیام کے دوران ایک مرتبہ حضرت شہید مرحوم نے بیان کیا کہ قادیان میں وہی آرام سے رہتا ہے جو درود شریف بہت پڑھتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اہل بیت سے محبت رکھتا ہے۔مسجد مبارک میں اللہ تعالیٰ نے مکہ اور مدینہ کی برکتیں نازل کی ہیں۔جب منارة امسیح مکمل ہو جائے گا تب اللہ تعالیٰ کی طرف سے کمالات اور فیضان کا نزول ہوگا۔(۱۲) بزرگ صاحب نے بیان کیا کہ ایک روز حضرت صاحبزادہ صاحب کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔آپ نے فرمایا میں دیکھتا ہوں کہ ملائکہ نے میرے سبب بہت سے لوگوں کو قتل