شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 229
229 عدالت مرافعہ کا بل کا فیصلہ چونکہ قاعدہ کی رو سے محکمہ شرعیہ کے قوماندان کے ذریعہ مندرجہ بالا فیصلہ کی نسبت مرافعہ کیا گیا۔اس لئے نعمت اللہ مذکور نے بھی اس محکمہ میں حاضر ہو کر مندرجہ بالا باتوں کے مطابق اقرار کیا اور اس کے علاوہ اس نے یہ بھی اقرار کیا کہ میں اہل سنت و جماعت کے ان علماء کو جنہوں نے مسئلہ نزول عیسی روح اللہ کو بصورت جسمانی بتا یا ہے۔اس مسئلہ میں غلطی خوردہ سمجھتا ہوں۔گویا اہل تفاسیر اسلام میں سے جو لوگ عیسی روح اللہ علی نبینا وعلیہ السلام کے رفع کے معتقد ہیں اور ایسا کہتے ہیں ان کو وہ غلطی پر سمجھتا ہے۔پس اس بناء پر یہ خادم شرع شریف اس فیصلہ کے حکم کو صحیح سمجھتا ہوا اس کی درستی کی تصدیق کرتا ہے۔فقط تحریر بروز دوشنبه ۱۶ محرم ۱۳۴۳ھ بمطابق ۲۷ ماه اسد ۱۳۰۳ هجری شمسی عدالت عالیہ تمیز کی تصدیق فیصلہ مذکورہ بالا عدالت عالیہ تمیز میں پیش ہوا اور علم میں آیا۔فیصلہ مذکورہ حسب اصول محاکمات شرعیہ درست نہیں۔نعمت اللہ کو جم غفیر کی موجودگی میں سنگسار کرایا جائے۔(۲۶) قادیان میں مولوی نعمت اللہ خان کی شہادت کی اطلاع اخبار الفضل قادیان رقم طراز ہے کہ بذریعہ خاص تارمعلوم ہوا کہ ہمارے مکرم معظم احمدی بھائی مولوی نعمت اللہ خان کو جس کے متعلق مفصل حالات الفضل میں چھپ چکے ہیں۔محض اس جرم میں کہ وہ احمدی ہے کا بل میں ۳۱ اگست ۱۹۲۴ء کو سنگسار کر دیا گیا - إِنَّ لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (۲۷) قادیان میں مولوی نعمت اللہ خان صاحب شہید کی نماز جنازہ غائب حضرت امیر مولوی شیر علی صاحب نے ۵ ستمبر ۱۹۲۴ء کو خطبہ جمعہ مولوی نعمت اللہ خان صاحب شہید کی شہادت پر فرمایا اور دوران خطبہ میں اکثر سامعین کی آنکھیں آنسو بہا رہی تھیں۔