شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 230 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 230

230 نماز جمعہ کے بعد شہید موصوف کا جنازہ غائب پڑھا گیا اور دعائے مغفرت کی گئی۔(۲۸) مولوی نعمت اللہ خان کو کیسے شہید کیا گیا خاص کا بل کی ایک تازہ اطلاع مظہر ہے کہ مولوی نعمت اللہ خان صاحب کو ۳۱ اگست بعد نماز عصر بروز اتوار کو بمقام شیر پور چھاؤنی کا بل سنگسار کر کے شہید کیا گیا۔شہید مرحوم کو مرتد کرنے کی از بس کوشش کی گئی لیکن اس کوہ و قار کو ایمان سے متزلزل نہ کر سکے۔آخرا تو ار کو ظہر کے وقت بازاروں میں شہید مرحوم کو پھرا کر اور محض احمدی عقائد رکھنے کے سبب سنگسار کرنے کی تشہیر کر کے عصر کے وقت شہید کر دیا گیا - إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون شہید مرحوم نے آخری وقت دو رکعت نماز پڑھی۔اس کے بعد پھر اسے اپنے عقائد حقہ بدلنے کے لئے کہا گیا لیکن اس نے قطعاً انکار کر دیا اس پر اُسے زمین میں گاڑ کر اتنے پتھر مارے گئے کہ جسم مبارک ان کے نیچے چھپ گیا۔شہید کی لاش ورثاء کو دینے سے انکار کر دیا گیا۔اور اس پر پہرہ لگا دیا گیا۔(۲۹) 66 مولوی نعمت اللہ خان صاحب کی شہادت کے اسباب کے متعلق افغانستان کے سرکاری اخبار ”حقیقت کا بیان اخبار حقیقت کی اصل عبارت فارسی زبان میں ہے۔جس کا اردو ترجمہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے: و, مرزا غلام احمد قادیانی کے ایک مرید کی سنگساری ’ چند دنوں کا واقعہ ہے کہ شیر پور ( کابل ) میں ایک شخص ملا نعمت اللہ قادیانی کو جو اسلامی عقائد اور شریعت محمدیہ کے اصول اور حنفی مذہب کی تعلیمات کے خلاف خیالات کا اظہار کرتا تھا۔اور لوگوں کو اپنے قادیانی عقائد باطلہ کی اتباع کی دعوت کیا کرتا تھا مطابق