شعبِ ابی طالب و سفرِ طائف — Page 2
شعب ابی طالب 2 میں محصوری کے زمانے کی سب سے بڑی تکلیف یہ تھی کہ دعوت الی اللہ کے کام کھل کر نہیں کئے جاسکتے تھے۔خدا کے حضور آپ کی متضرعانہ دعائیں قبول ہوئیں آپ پر پابندیوں کا عہد نامہ ختم ہوا اور آپ نے اس محدود فضا سے نکل کر تبلیغ کے دائرے کو بڑھانے کے لئے طائف کا راستہ اختیار فرمایا۔اس کتاب میں اس سفر کی تفصیل اور بیعت عقبہ اولی و ثانی تک کے واقعات درج ہیں۔حسب معمول سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد سے استفادہ کیا گیا ہے اور دیگر کتب سے مفید معلومات بھی شامل ہیں۔یہ کتا سے منظور شدہ ہے۔قارئین کرام سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو یہ کتا بیں ضرور پڑھائیں تا کہ اس خلق عظیم والی ہستی کی سیرت کے پہلو بچپن سے ہی اُن کے اخلاق پر اثر ڈالیں۔عزیزہ امتہ الباری ناصر سیکرٹری اشاعت لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی اور اُن کی معاونات ہماری خاص دعاؤں کی مستحق ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنی نصرت و تائید ان کے شامل حال رکھے تا کہ بہترین رنگ میں تادم آخر خدمات کے مواقع ملتے رہیں اللہ تعالیٰ خود ان کی جزا بن جائے۔آمین اللهم آمين