شعبِ ابی طالب و سفرِ طائف — Page 1
شعب ابی طالب 1 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پیش لفظ بفضلہ تعالیٰ شعبہ اشاعت لوجشن تشکر کے سلسلہ کی 70 ویں کتاب بعنوان "سيرة وسوانح حضرت محمد مصطفی سالانا اسلم شعب ابی طالب وسفر طائف پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔الحمد للہ ! یہ کتاب عزیزہ امتہ الباری ناصر نے مرتب کی ہے جو سیرت پر بچوں کے لئے سلسلہ دار آسان زبان میں چھوٹی چھوٹی کتب پیش کر رہی ہیں اس سے پہلے حضرت محمد مصطفیٰ صال لا الہ سلیم کا بچپن ، مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ سے شادی، آغاز رسالت، دعوت الی اللہ اور ہجرت حبشہ منظر عام پر آچکی ہیں۔زیر نظر کتاب میں اُس پر آشوب زمانے کا ذکر ہے جس میں دشمنوں کی طرف سے ظلم وتشد داور پیارے آقا اور آپ کے صحابہ کرام کی طرف سے صبر و استقامت کی انتہا ہوگئی۔کم فہم سمجھتے تھے کہ لالچ دے کر، ظلم کر کے، معاشی بائیکاٹ کر کے یہ چراغ بجھایا جا سکتا ہے مگر یہ تو الہی سلسلہ تھا جس کے ساتھ الہی وعدہ تھا۔إنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ( حجر : ١٠) اس ذکر کو ہم نے ہی اتارا ہے اور ہم یقینا اس کی حفاظت کریں گے۔آپ اور آپ کے جاں نثار صحابہ ہر آزمائش میں ثابت قدم رہے۔شعب ابی طالب