شرح القصیدہ

by Other Authors

Page 27 of 198

شرح القصیدہ — Page 27

شرح القصيده ۲۷ دوسروں پر محبت میں سبقت لے جانا جب کسی محبوب سے محبت کرنے والے بہت سے ہوں تو سب سے زیادہ محبت کرنے والے کا باقی محبت کرنے والوں سے جاں نثاری میں سبقت لے جانے کا جذ بہ ایک قدرتی امر ہے۔اسی جذبہ محبت کی ترجمانی کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں: می بینم رخ آں دلیری منکہ جاں فشانم گر دہد دل دیگرے سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۹۷) د یعنی میں اس دلبر کا چہرہ دیکھ رہا ہوں ، اگر کوئی اسے دل دے تو میں جاں نثار کر دوں۔“ نیز فرماتے ہیں: منکه ره بُردم بخوبی ہائے بے پایانِ تو جان گدازم بہر تو گر دیگرے خدمت گزار آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۶) میں کہ (اے میرے محبوب ) تیری بے انتہا خوبیوں سے آگاہی پاچکا ہوں۔اگر دوسرا تیرا خدمت گزار ہے تو میں تیرے لئے جاں فدا کرنے والا ہوں۔“ ان اشعار میں آپ نے اس حقیقت کا اظہار کیا ہے کہ میرے محبوب سے جو محبت رکھنے والے ہیں ان میں سے کوئی مجھ پر سبقت نہیں لے جاسکتا۔