شرح القصیدہ — Page 25
شرح القصيده ۲۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ شرح القصيدة محبوب اپنے مُحِب کی نظر میں حضرت مصنف قصیدہ اپنے مدوح سید الاولین والآخرین شفیع المذنبین محبوب رب العالمین حضرت احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے بے انتہا عشق و محبت رکھتے تھے۔آپ کا یہ عقیدہ تھا کہ جس طرح اللہ تعالیٰ اپنی صفات میں یگانہ و منفرد ہے اسی طرح اس کے حبیب خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنے کمالات اور اپنی صفات کے لحاظ سے تمام بنی نوع میں یکتا و بے ہمتا ہے۔نہ آپ سے پہلے کوئی آپ کے مقام رفیع تک پہنچ سکا ہے، نہ آپ کے بعد اور نہ قیامت تک پہنچ سکے گا۔اسی لئے اللہ تعالیٰ کی محبت کے بعد آپ کو سب سے زیادہ محبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے تھی۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں: بعد از خدا گر کفر ایں بود تار ہر و بعشق محمدم مخمرم بخدا سخت کافرم پود من برائد بعشق أو از خود تهی از غم آن دلستاں پُرم (ازالہ اوہام صفحہ ۱۷۶ طبع اوّل۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۱۸۵)