شان مسیح موعود — Page 148
۱۴۸ پہلا حوالہ : " مجھے کہتے ہیں کہ مسیح موعود ہونے کا کیوں دعوئے کیا۔مگر میں سچ سمجھ کہتا ہوں کہ اس نبی کامل کی پیروی سے ایک شخص جیسے سے بڑھ کر بھی ہو سکتا ہے۔اندھے کہتے ہیں۔یہ کفر ہے۔میں کہتا ہوں تم خود ایمان سے بے نصیب ہو۔کیا جانتے ہو کہ کفر کیا چیز ہے؟ کثر تمہارے اندر ہے۔اگر تم جانتے ہو کہ اس آیت کے کیا معنے ہیں کہ راهْدِنَا الصراط المستقيم صِرَاطَ الَّذِينَ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ۔تو ایسا کلمہ منہ پر نہ لاتے خدا تو تمہیں ترغیب دیتا ہے کہ تم اس رسول کی کامل پیروی کی برکت سے تمام رسولوں کے متفرق کمالات اپنے اندر جمع کر سکتے ہو اور تم صرف ایک نبی کے کمالات حاصل کرنا کفر بجانتے ہو؟ شیخ مصری صاحب نے اس عبارت سے یہ استنباط کیا ہے کہ حضرت مسیح موعود حدیث ورثة الانبیاء کے ماتحت حضرت نبی کریم کے واسطہ سے اور آنحضور کا کامل بروز اور کامل قتل ہونے کی وجہ سے ظلمی طور پر تمام انہ یار کے کمالات کے وارث تھے جن میں حضرت عیسے علیہ السلام کے کمالات بھی آجاتے ہیں کیونکہ نبی کریم جامع الکمالات تھے اور حضرت عیسے صرف اپنے ہی کمالات اپنے د روح اسلام صفحه ۱۴۴ بہت خوب! جب بقول شیخ صاحب "چشمہ مسیحی " کی اس عبارت میں اندر رکھتے تھے " حضرت اقدس نے اپنے نبی کہلانے کی افضلیت برسیح ناصری علیہ اسلام میں دخل