شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 199 of 240

شان مسیح موعود — Page 199

194 تشریعی یا مستقل انبیاء کو سمجھتے تھے۔چنانچہ تعریف نبوت میں تبدیلی تبدیلی عقیدہ سے پہلےحضرت اقدس اپنے مکتوب مند رعد الحکم کے ار اگست اور میں نبی کے لئے کابل شریعت یا احکام جدید لانا یا بلا استفادہ کسی نبی کے خدا سے تعلق رکھنا اور کسی دوسرے نبی کا امتی نہ کہلانا ضروری سمجھتے تھے۔اس لئے اس زمانہ میں اس تعریف کو جامع سمجھنے کی وجہ سے حضرت اقدس اپنے آپ کو نبی یعنی محدث قرار دیتے تھے۔مگر نبوت کی یہ تعریفت محض عرفی یا استقرائی تھی۔لہذا جب حضرت اقدس پر یہ واضح ہو گیا کہ یہ تعریفت جامع نہیں تو آپ نے اس تعریف میں یہ ترمیم فرما دی کہ کسی دوسرے نبی کا امتی نہ ہوتا نہی کے لئے کوئی ضروری شرط نہیں بلکہ امتی بھی نبی ہو سکتا ہے۔چنانچہ حضور نے تمیم بر این احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۱۳۸ پر ایک سوالی درج کر کے اس کے جواب میں بتا دیا ہے کہ نبی کے لئے استنی نہ ہونا کوئی ضروری شرط نہیں بلکہ ایک امتی بھی بنی ہو سکتا ہے۔ذیل میں وہ سوال و جواب درج کیا جاتا ہے :۔سوالی کی عبارت بعض یہ کہتے ہیں کہ اگر چہ یہ سچ ہے کہ صحیح بخاری اور مسلم میں لکھا ہے کہ آنے والا عیسی اسی امت میں سے ہوگا لیکن صحیح مسلم میں صریح لفظوں میں اس کا نام نبی اللہ رکھا ہے پھر کیونکہ ہم مان نہیں کہ وہ اسی امت میں سے ہو گا ؟ " اس سوال سے ظاہر ہے کہ سائل امنی کا نبی ہو سکتا محال سمجھتا ہے گویا اس کے نزدیک امتی اور نبی میں تبائن گلی کی نسبت پائی جاتی ہے یعنی اس کے نزدیک