شان مسیح موعود — Page 200
امتی نبی نہیں ہو سکتا اور نبی امتی نہیں ہو سکتا۔پس نبی سے مراد اس کی اس سوال میں فی الحقیقت بجا ہے نہ کہ محض محدث کیونکہ محض محدث تو ایک امتی ہی ہوتا ہے امتی اور محدث میں تو تبائن گلی کی نسبت نہیں پائی جاتی۔پس سائل اس خلجان میں ہے کہ جب صریح لفظوں میں صحیح مسلم میں مسیح موعود کو نبی اللہ قرار دیا گیا ہے توپھر صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی یہ بات کیسے درست ہے کہ مسیح موعود اسی امت میں سے ہو گا؟ حضرت اقدس اس سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ جواب کی عبارت اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تمام بد قسمتی دھوکہ سے پیدا ہوئی ہے کہ نبی کے حقیقی معنوں پر غور نہیں کی گئی۔نبی کے معنی صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی شیر و امور غیبیہ۔ناقل) پانے والا اور شرف مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ سے مشرف ہو۔شریعت کا لانا اس کے لئے ضروری نہیں۔اور نہ یہ ضروری ہے کہ وہ صاحب شریعت رسول کا متبع نہ ہو پس ایک امتی کو ایسا نبی قرار دینے میں کوئی محذور لازم نہیں آتا۔بالخصوص اس حالت میں کہ وہ امتی اپنے اسی نبی متبوع سے فیض پانے والا ہو۔“ دیکھئے حضرت اقدس مکتوب کاراگست عملے کے وقت تو نبی کے لئے اگر وہ شریعت یا احکام جدیدہ نہ لائے ، کم از کم یہ ضروری سمجھتے تھے کہ وہ کسی نبی کا امتی نہیں کہلاتا بلکہ سابق نبی سے استفادہ کے بغیر نبی کہلاتا ہے ، گویا سائل کی طرح آپ بھی یہی سمجھتے تھے کہ نبی امتی نہیں ہوتا۔اور حضور کی یہ تحریر تبدیلئی