شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 198 of 240

شان مسیح موعود — Page 198

14^ کیا ہو نبی کہلانے کے لئے ایک ضروری شروط ہے چونکہ تیرہ سو سال میں اس شرط کو اس وقت تک صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہی پورا کیا ہے اس لئے تیرہ سو سال میں نبی کا نام پانے کے لئے آپ ہی ایک مخصوص فرد ہیں دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں۔پس ازالہ اوہام کی تحریمہ کے مطابق تو ہر محدث امتی اور ناقص بنی ہے اور حقیقۃ الوحی میں تیرہ سو سال میں امتی اور نبی حضور نے صرف اپنے آپ کو ہی قرار دیا ہے۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ حضور حقیقۃ الوحی کے وقت اپنا مقام نبوت محدثین امت کی طرح امتی اور ناقص نبی نہیں سمجھتے بلکہ کامل امتی اور کامل نبی سمجھتے ہیں۔اب شیخ مصری صاحب دیکھ لیں کہ ازالہ اوہام اور حقیقت الوحی کی عبارتوں میں سید مو فرق نہیں یا دونوں عبارتوں میں بعد المشرقین ہے۔ازالہ اوہام میں تو حضور نے صاف طور پر اپنے آپ کو امتی اور ناقص نبی، یا محدث قرار دیا ہے مگر تحقیقۃ الوحی میں کسی جگہ بھی اپنے آپ کو ناقص نبی یا محض محدث قرار نہیں دیا۔اگر شیخ مصری صاحب کا یہ قول درست ہے کہ ازالہ اوہام اور حقیقۃ الوحی کی تحریروں میں سبر مو فرق نہیں تو وہ ایک ہی عبارت تحقیقۃ الوحی سے ایسی پیش کر دکھائیں جس میں حضور نے اپنے آپ کو نبی معنی محدث یا نا قص نبی کہا ہو نا ممکن ہے کہ شیخ صاحب ایسی عبادت پیش کر سکیں۔پس ان کا یہ کہنا کہ ازالہ اوہام اور حقیقۃ الوحی کی عبارتوں میں سرمو فرق نہیں محض ایک مغالطہ ہے۔تبدیلی عقیدہ سے پہلے ازالہ اوہام کے زمانہ میں حضرت اقدس واقعی نبی حضرت