شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 101 of 240

شان مسیح موعود — Page 101

اس کی ضرورت پیش آتی تھی تا اس کے ذریعہ مادہ پرستی کا بہر کچلا جائے۔دیگر اولیاء یعنی ظلمی انبیاء کے زمانوں میں اس کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی۔چنانچہ واقعات اس پر شاہد ناطق ہیں۔فیض محمدی سے جس قدر وحی کا نزول حضرت مسیح موعود پر ہوا اس کا عشر عشیر بھی کسی اور ولی پر نہیں ہوا۔دیکھئے، پہلی عبارت میں شیخ صاحب نے حضرت اقدس کو آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کا حقیقت میں کامل عکس اور انتہائی کمال کی حد تک پہنچا ہو انکس قرار دیا ہے اور محدثین امت کو آپ کے مقابلہ میں ناقص عکس قرار دیا ہے اور اُن کے حقیقت میں کامل عکس ہونے کی نفی فرمائی ہے اور اس عبارت میں شیخ صاحب نے حضرت اقدس کے وجود میں خلقی نبوت کا انتہائی کمال کی حد تک پہنچ جانا تسلیم کر لیا ہے اور دیگر اولیا ء اللہ میں آپ کے مقابلہ میں ختی نبوت کا انتہائی کمال تسلیم نہیں کیا اور وجہ حضرت اقدس کے انتہائی کمال کے ساتھ ملتی نہی ہونے کی یہ بیان فرمائی ہے کہ حضرت اقدس پر فیض محمدی سے وھی انتہائی کمال کی حد تک پانا مقدر تھا اور دیگر اولیاء اللہ میں اس کا عشر عشیر بھی نہیں پایا گیا۔اس سے ظاہر ہے کہ شیخ صاحب کے نزدیک حضرت اق درس کامل خلقی نبوت کے حامل ہیں اور اولیاء اللہ آپ کے مقابلہ میں خلیلی نبوت ناقصہ کے حامل تھے۔مگر افسوس ہے کہ یہ عقیدہ رکھنے کے ساتھ ہیں شیخ صاحب کے سامنے جب یہ سوال آیا کہ حضور محض زمرہ محدثین کے فرد ہیں یا زمرہ انبیاء کے فرد ہیں تو انہوں نے از راہ تکلف حضرت اقدس؟