شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 93 of 240

شان مسیح موعود — Page 93

۹۳ (۳) " تمام انبیا مو خدا کی حمد کرنے والے تھے اور خدا نے بھی ان سب کی حمد کی تھی لیکن ان کا نام ” محمد “ اور ” احمد “ نہیں رکھا گیا لیکن حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حمد چونکہ پورے کمال کو پہنچ گئی اس لئے آنجناب صلے اللہ علیہ وسلم کا نام " احمد“ رکھ دیا گیا۔اسی طرح خدا نے جو حمد آپ کی کی ہے وہ بھی انتہائی کمال کو پہنچ گئی۔اس لئے آپ کا نام " محمد " رکھا گیا " نجم ال) ان عبارتوں سے شیخ مصری صاحب نے یہ قاعدہ لیا ہے کہ نام کسی صفت کے کمال پر پہنچتے سے ہی ملتا ہے۔پھر اس قاعدہ کو آپ نے حضر میسج موعود علیہ السلام کے نبی کا نام پانے پر چسپاں کیا ہے۔اور ہمیں یہ سمجھانا چاہا ہے کہ حضرت اقدس کو نبی کا نام صفت نبوت کے کامل طور پر پانے کی وجہ سے اسی طرح ملا ہے جس طرح آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے دین کو اسلام کا نام دوسرے پہلے تمام ادیان کے مقابلہ میں کامل دین ہونے کی وحید سے ملا ہے اور دوسرے ادیان کو یہ نام اس وجہ سے نہیں ملا کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے دین کے بالمقابل وہ ناقص دین تھے۔شیخ مصری صاحب کے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پہلے گزرے ہوئے امت محمدیہ کے اولیاء اللہ کو نبی کا نام اس وجہ سے نہیں ملا کہ ان میں صفت نبوت کامل طور پر نہیں پائی گئی اور مسیح موعود علیہ السلام کو نبی کا نام صفت نبوت کے کامل طور پر پا یا بھانے کی وجہ سے ملا ہے۔لہذا دوسرے اولیاء اللہ اور پایا مسیح موعود میں ظلی نبوت کے ناقص اور کامل طور پر پایا جانے کا فرق ہے