شان مسیح موعود — Page 92
۹۴ تو بطور تشبیہ بلیغ اور استعارہ قرار دیئے گئے ہیں۔مگر مسیح موعود اور ظلی نبی آپ فی الواقع ہیں اور ایک نبی کی دوسرے نبی سے مشابہت تامہ اُسے غیر نبی نہیں بنا دیتی۔دیکھئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت موسی علیہ السلام سے مشابہت تامہ رکھنے کی وجہ سے موسی تو تشبیہ بلیغ اور استعارہ کے طور پر ہیں مگر رسول اللہ بطور حقیقت کے ہیں۔اسی طرح حضرت اقدس کی حضرت عیسے علیہ اسلام سے مشابہت نامہ آپ کے فی الواقع میسج موجود اور نبی اللہ ہونے میں مانع نہیں۔بہر حال شیخ مصری صاحب کو مسلم ہے کہ حضرت اقدس کو نبی کا نام صرت نبوت میں آپ کے کمال پر پہنچنے کی وجہ سے ملا ہے۔اور آپ سے پہلے اولیاء اللہ کو اس لئے یہ نام نہیں ملا کہ ان میں سے کسی نے بھی صنفت نبوت کامل طور پر حاصل نہیں کی تھی۔شیخ صاحب اس امر کے ثبوت میں کہ نام کسی شخص کو صفت کے کامل طور پر حاصل کرنے پر ملتا ہے۔حضرت اقدس کی تین مندرجہ ذیل عبادتیں پیش کرتے ہیں :۔(1) پہلے تمام ادیان بھی اسلام ہی تھے۔لیکن چونکہ وہ ناقص حالت میں تھے اس لئے ان ادیان کو استلام کا نام نہیں دیا گیا جو دن حضر نبی کریم لائے وہ چونکہ کا مل ہو گیا تھا اس لئے اس کو استلام کا دست بچن صفحه ۱۴۷۹ - ۱۵۰) نام دیا گیا" (۲) " بقبال تو بہت ہوئے ہیں۔لیکن پادریوں وغیرہ میں صفت دجالیت اپنے کمال کو پہنچ گئی اس لئے ان کا نام دیقبالی رکھا گیا۔" تتم حقیقة الوحی صفحه ۶۳)