شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 45 of 240

شان مسیح موعود — Page 45

تک چلتا رہا ہے کیونکہ حضور نے صریح طور پر نبی کا خطاب پانے کے جدید انکشاف کی وجہ سے حضرت علی علیہ السلام پر اپنی جزئی فضیلت کے عقیدہ کو جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے ، ترک کر کے اس کی بجائے اپنی تمام شان میں حضرت مینی علیہ السلام سے بہت بڑھ کر ہونے کا عقیدہ اختیار کیا ہے۔ورنہ حضر سے اقدس پر بارش کی طرح وحی انہی سے صریح طور پر نبی کا خطاب پانے کا انکشاف نہ ہوتا تو حضرت اقدس " مسیح محمدی میسج موسوی سے افضل ہے " کے الہام کی بھی تاویل کر کے یہی تشریح کر سکتے تھے کہ میں حضرت مسیح علیہ السلام سے ایسی ہی جزئی فضیلت میں افضل ہوں جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے۔اور اس صورت میں آپ سائل کو یہ جواب دیتے کہ میری دونوں تحریروں میں کوئی تناقض نہیں تمہیں صرف غلط نہیں واقع ہوئی ہے۔اپنی تمام شان میں حضرت مسیح بن مریم سے بہت بڑھ کر ہونے سے بھی میری یہی مراد ہے کہ یہ ایک جزئی فضیلت ہے جو غیر نبی کو نہی پر ہو سکتی ہے۔مگر حضرت اقدس علیہ السلام نے سائل کو یہ جواب نہیں دیا۔بلکہ اس کی طرف سے دو نو پیش کردہ عبارتوں میں تن قض تسلیم کر کے جوئی فضیلت کے عقیدہ کو جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے بارش کی طرح وحی راہی سے صریح طور پر نبی کا خطاب یافتہ سمجھ لینے کی وجہ سے تبدیل کر کے اس کے متناقض عقیدہ ، حضرت عیسی علیہ السلام سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہونے کو اختیار فرمایا ہے۔اس طرح گویا فضیلت کے عقیدہ میں تبدیلی کو نبوت کے عقیدہ میں تبدیلی کی فرع قرار دیا ہے۔