شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 44 of 240

شان مسیح موعود — Page 44

اس سے ظاہر ہے کہ حضرت اقدس نے جزوی فضیلت کا عقیدہ ، ہو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے، ترک کر سکے حضرت مسیح علیہ السلام سے اپنی تمام شان میں افضل ہونے کا عقیدہ اپنے آپ کو متواتر وحی الہی سے صریح طور پر نبی کا خطاب یافتہ سمجھ لینے پر اختیار کیا ہے۔بہر حال شیخ صاحب ہماری طرح اوائل کے لفظ سے متعلق مولوی محمد علی صاحب مرحوم کی تشریح کو درست نہیں سمجھتے۔اس لئے وہ ان کے نظریہ کو ترک کر کے ان سے مختلف نظریہ اختیار کر رہے ہیں۔مولوی محمد علی صاحب دعوئی میسج موعود کے بعد حضرت اقدس کے عقیدہ میں کسی تبدیلی کے قائل نہیں۔اور شیخ صاحب حضرت اقدس کے دعویٰ مسیح موعود کے بعد عقیدہ فضیلت میں تبدیلی کے قائل ہیں۔گو عقیدہ نبوت میں کسی تبدیلی کے قائل نہیں۔شیخ صاحب نے حضرت اقدس کے الفاظ " مجھے مسیح ابن مریم سے کیا نیت ہے" سے ہماری طرح ہی مطلق نسبت کی نفی مراد نہیں کی بلکہ نبوت میں نسبت کی نفی مراد لی ہے۔کیونکہ اس کے بعد حضرت اقدس نے لکھا ہے:۔وہ (حضرت عیسی علیہ السلام) نہی ہے اور خدا کے بزرگ مقربین میں سے ہے۔شیخ صاحب نے مولوی محمد علی صاحب کے مطلق نسبت کی نفی مراد لینے کی اُن کا نام لئے بغیر رکے زور تردید کی ہے جیسا کہ آگے بیان ہوگا۔ہمارے نزدیک تریاق القلوب" کی اس تحریر والا جزئی فضیلت کا عقیدہ جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے ، صریح طور پہ نبی کا خطاب یافتہ ہونے کے انکشا