شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 187 of 240

شان مسیح موعود — Page 187

JAZ ہونے کے اولیاء کی جماعت کے فرد ہی کہلائیں گے نہ کہ نبیوں کی جماعت کے ر روج اسلام صفحه ۳۱) شیخ صاحب کی عبارت کے خط کشیدہ الفاظ سے ہمیں پورا اتفاق نہیں۔ہاں ان کی خط کشیدہ عبارت سے پہلی عبادت سے ہمیں پورا اتفاق ہے۔خاتم الاولیا تو ہر بنی ہوتا رہا ہے ان معنوں میں بھی کہ ہر بنی کے ذریعہ ولی بنتے رہے ہیں اور ان معنوں میں بھی کہ ہرتی سر فہرست اولیاء ہوتا رہا ہے مگر ان کا خاتم الاولیاء ہونا منافی ثبوت نہیں تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم نے بھی نبی اللہ کہا ہے اور آپ کے الہامات میں بھی آپ کو نبی و رسول کہا گیا ہے بلکہ ياتها النبي ، مہر کو بھی مخاطب کیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے۔" يَقُولُ العد و لست مرسلا کہ آپ کا دشمن کہے گا کہ آپ مرسل نہیں۔اور حضرت اقدس کا کوئی الہام ایسا نہیں جس میں یہ کہا گیا ہو کہ تونبی اور رسول نہیں پس بے شک حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا مکمل عکس لینے کے لحاظ سے بطور شبیہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں بدر کی ہی حیثیت رکھتے تھے اور تمام انبیاء النحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اظلال ہونے کی وجہ سے آپ کے مقابلہ میں چاند ہی ہیں مگر لوگوں کو فیض پہنچانے کے لحاظ سے اپنے حلقہ میں وہ شمس کی حیثیت ہی رکھتے رہے ہیں۔اسی طرح مسیح موعود آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کا کامل ظل ہونے کے لحاظ سے تو بدر ہی ہیں عہ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام فرماتے ہیں۔پہلے تمام ایلیا وطن تھے نبی کریم کی خاص خاص صفات میں اور اب ہم ان تمام صفات میں نبی کریم کے فل ہیں" (حکم ۲۴ اپریل سی)