شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 633 of 670

شیطان کے چیلے — Page 633

630 اب اس شخص کو کھلی چھٹی ہے کے آپ لوگوں کی طرح عقیدہ رکھے کہ قرآن کریم کا جھوٹا ہوناممکن ہے اور اگر آپ کبھی کھانا اونچار کھادیں تو وہ قرآن کریم پر پاؤں رکھ کر بھی اسے اتار سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اس کو کسی کے نیچے بھی ڈال سکتا ہے اور خواب میں تو قرآن شریف پر (نعوذ باللہ ) پیشاب بھی کر سکتا ہے جیسا کہ آپ کے حضرت نے فرمایا ہے کہ یہ تو بہت اچھا خواب ہے۔دیکھیں افاضات یومیہ تھانوی اور فتاوی رشیدیہ اور مزید المجید تھانوی۔وغیرہ) جناب الیاس ستار صاحب! آپ کو ایک شخص کے ارتداد پر اچھل پڑنے کی بجائے فکر ہونی چاہئے تھی۔کیونکہ قرآنِ کریم فرماتا ہے: يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْامَنْ يَّرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِيَ اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَ يُحِبُّونَة (المائده: 55) ترجمہ: اے مومنو!اگر تم میں سے کوئی اپنے دین سے پھر جائے تو (اسکے بدلے اللہ تعالیٰ ایک قوم لائیگا جس سے وہ محبت کرتا ہوگا اور وہ اس سے محبت کرنے والے ہونگے۔کلام الہی میں مذکور اس سچائی پر خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت یہ ظاہر کرتی ہے کہ اگر ایک شخص جماعتِ احمدیہ سے مرتد ہوتا ہے تو اس کے بدلے خدا تعالیٰ لاکھوں بلکہ کروڑوں کی تعداد میں افراد کو جماعت میں داخل کر دیتا ہے جو يحبّهم و يحبّونہ کے مصداق ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے پیار کرتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ سے پیار کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے یہ علامت تجچی جماعت کی بیان فرمائی ہے۔پس اس منہاج پر بھی آپ ہی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔الغرض ہمیں تو خوشی ہے کہ ایک کے بدلے میں لاکھوں بلکہ کروڑوں ہمیں ملتے ہیں اور اگر آئندہ بھی آپ کو آپ جیسا کوئی ملے تو اس کو بیشک اپنے ساتھ ملالیں تا کہ خدا تعالیٰ اس کے بدلے ہمیں پوری کی پوری قوم دیدے لیکن جناب الیاس صاحب ! حقیقت یہ ہے کہ ہمیں ایک کے جانے کا بھی دکھ ہوتا ہے کیونکہ آپ لوگوں کے ساتھ مل کر وہ بھی فتاوی رشیدیہ کے مطابق خدا تعالیٰ کو جھوٹ بولنے پر قادر سمجھنے لگتا ہے (نعوذ باللہ ) اور مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کے فتوے مندرجہ ” حفظ الایمان کے مطابق آنحضرت عہ کے علم کو بچوں ، مجنونوں اور جانوروں کے علم کے برابر سمجھنے لگتا ہے۔اور ماں کے ساتھ زنا عقلاً جائز