شیطان کے چیلے — Page 634
631 سمجھتا ہے۔اور خلیل احمد صاحب کی ” براہین قاطعہ کے مطابق شیطان کے علم کو آنحضرت ﷺ کے علم سے وسیع تر خیال کرتا ہے۔اور حاجی امداداللہ صاحب کو رحمتہ للعالمین کہنے لگتا ہے (نعوذ باللہ ) اور اس کا کلمہ "لا اله الا الله اشرف على رسول الله اور اس کا درود، (نعوذ باللہ ) اللهم صل على سيدنا و نبينا ومولانا اشرف على ہو جاتا ہے۔ملاحظہ فرمائیں۔رسالہ الامداد۔بابت ماہ صفر 1376 صفحہ 45 ان کے علاوہ بھی آپ لوگوں کی اور بہت سی باتیں ہیں جن کی وجہ سے ہمیں دکھ ہوتا ہے کے حقیقی اسلام کی خالص تعلیم کو چھوڑ کر وہ بھی آپ لوگوں کے ساتھ مل کر مذکورہ بالا تعلیمات پر تسلی پانے لگتا ہے۔(15) ہمارا قرض تو اتاریں قارئین کرام! جیسا کہ آپ نے ملاحظہ فرمایا۔الیاس ستار نے جو چیلنج دیئے تھے ہم نے ان کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور بھر پور دلائل کے ساتھ اس کی ایک ایک تعلی کو جھوٹا ثابت کیا ہے۔اس کا قطعی جھوٹا ہونا اس بات سے بھی ظاہر ہے کہ اس کے پیش کردہ اعتراضات کو اس کے بزرگ اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہامی ہے کا سرٹیفیکیٹ دیتے ہیں۔حالانکہ یہ لوگ عقیدہ یہ رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے الہام کا دروازہ بند کر دیا ہوا ہے اور یہ الہام کے قطعی منکر ہیں۔بیان کا اندرونی جھوٹ ہے جو ان کی باہر کی قلعی کو بھی خوب خوب کھول رہا ہے۔پس ان کا جھوٹا ہونا تو اظہر من الشمس ہے۔لیکن جہاں تک ان کے چیلنج کا تعلق ہے جو یہ بار بار پیش کرتے ہیں تو اس بارہ میں عرض ہے کہ ان لوگوں نے کیا چیلنج دینا ہے؟ محرومیت کے شکار اور شکست خوردہ کے چیلنج کی تو حیثیت ہی کوئی نہیں۔جو چیلنج یہ لوگ دیتے ہیں اس سے دس گنا بلکہ سو گنا زیادہ روپیہ ہم ان کو دیں گے جب یہ اپنے مزعومہ میسیج کو اتار کر دکھا ئیں گے۔حقیقت یہ ہے کہ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام بجسم عنصری نہ آسمان پر گئے ، نہ وہ وہاں زندہ موجود ہیں اور نہ ہی وہ آسمان سے کبھی اتریں