شیطان کے چیلے — Page 632
629 نے بقول مودودی صاحب ایک بدترین برائی کی نجاست پر منہ مارا ہے۔اب آپ خود ہی بتا ئیں کہ آپ کے مسلک کی کیا حیثیت ہے کہ اُس کی سچائی ایک بدترین برائی کے بغیر ظاہر ہی نہیں ہوتی۔آپ کی اس بدترین برائی کے بارہ میں مفتی بشیر جمال صاحب رقمطراز ہیں کہ یہ مضمون اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے۔یاللعجب اور آپ کی اس بدترین برائی کومحمد حنیف موتی والا ختم نبوت کا معجزہ قرار دیتے ہیں اور پھر آپ کی اس بدترین برائی پر آپ کے لیڈر اور رشید گنگوہی صاحب کے فتوی پر ” اول المومنین جناب یوسف لدھیانوی صاحب آپ کو سرٹیفیکیٹ ایشو کرتے ہیں۔آپ کو مبارک ہو۔دیسے آپ کبھی یہ بھی ضرور سوچیں کہ آپ احیائے حق کے لئے نہیں بلکہ اخفائے حق اور احیائے کذب کے لئے کذب صریح بولتے ہیں۔(14) ایک کے بدلہ میں لاکھوں الیاس ستار صاحب! آپ نے ایک شخص احمد بخش چنا کے ارتداد کا ڈھونگ رچایا ہے۔احمد بخش چنا کون ہے یہ تو ہم نہیں جانتے لیکن اگر آپکا یہ دعوی ہے کہ وہ احمد بیت سے مرتد ہو کر آپ لوگوں کے ساتھ آملا ہے تو آپ کو بہت مبارک ہو۔احمد بخش چنا کی مثال دیتے ہوئے آپ لوگوں کو کچھ تو شرم آنی چاہئے آپ لوگوں کے سالہا سال کے جھوٹ ، اخراجات، اور جماعت احمدیہ کے خلاف تمام فرقوں کی اجتماعی کوشش کے باوجود ایک شخص آپ کے ساتھ ملا ہے جبکہ صرف اکیلی جماعت احمدیہ کی ادنی اسی ریتمہی کوششوں میں اللہ تعالی اتنی برکت ڈالتا ہے کہ آپ لوگوں میں سے ہر سال لاکھوں افراد سلسلہ احمدیہ میں داخل ہو کر حضرت محمد ﷺ کی غلامی میں آتے ہیں اور اسلام کی پاکیزہ تعلیم پرعمل کرنے لگتے ہیں جھوٹ کو چھوڑ کر بچ اپناتے ہیں ان حالات میں اگر ایک شخص سچ کو چھوڑ کر صریح کذب کے فتووں پر کار بند ہو گیا ہے تو کیا یہ آپ لوگوں کی بڑی کامیابی ہے؟