شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 597 of 670

شیطان کے چیلے — Page 597

594 مت والے ملک میں قیام کرنا اور بالآخر ان یہود کو بھی ملنا جو بدھ علاقوں میں آکر آباد ہو جانے کی وجہ سے بدھ مت اختیار کر چکے تھے، ان کو تبلیغ کرنا اور پھر سفر جاری رکھتے ہوئے کشمیر پہنچنا اور وہیں وفات پانا، ایک ایسی سچائی ہے، جس کو خدا تعالیٰ کی تقدیر آپ پر ٹھونس چکی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تقریباً سو سال قبل یہ اعلان فرمایا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں اور وہ آسمان سے نازل نہیں ہوں گے۔وہ اعلان زیر عنوان ” ہمارا قرض تو اتاریں“ میں ملاحظہ فرمائیں۔اس کے مطابق اس وقت سے لیکر اب تک تین نسلوں نے تو یہ دیکھ لیا ہے، کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان سے نہیں اترے۔اب آپ لوگ محض شکست خوردہ ہیں اور مایوسی کی پر چھائیاں آپ کو کلیۂ گھیرے ہوئے ہیں۔پس جب تک آپ اپنے موہوم عیسی کو آسمان سے اتار نہیں لیتے اس وقت تک آپ جھوٹے ہیں، چونکہ وہ نہ آسمان پر گئے نہ واپس آئیں گے لہذا آپ لوگ ابد تک جھوٹے ہی رہیں گے۔اور آپ کی یہ جھوٹی خواہش بھی قیامت تک پوری نہیں ہو سکتی کہ ” جب حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آئیں گے۔تو نہ صرف دجال کو ختم کریں گے بلکہ مرزا صاحب کی احمدیت کو بھی ختم کر دیں گے۔“ (4) شریعت موسویہ میں لکڑی پر لٹکایا ہو لعنتی ہے الیاس ستار نے اپنے رسالوں میں بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی حسب ذیل تحریر کو ہدف اعتراض بنایا ہے۔ماسوا اس کے صلیب کی موت سے نجات پانا اس کو اس لئے بھی ضروری تھا۔کہ مقدس کتاب میں لکھا ہے کہ جو کوئی کاٹھ پر لٹکایا گیا سولعنتی ہے۔“ اس تحریر پر الیاس ستار کا سوال ہے۔کہ د کس مقدس کتاب میں؟ کہاں لکھا ہے؟ (مسیح ہندوستان میں۔صفحہ 17)