شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 163 of 670

شیطان کے چیلے — Page 163

162 تحقیر کرنے والے پادری مولویوں پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لعنت بھیجی تو راشد علی اور اس کے پیر کو صرف تکلیف ہی نہیں ہوئی بلکہ وہ تلملا اٹھے گویا ان کی چار پائی تلے آگ بھڑک اٹھی ہو۔معزز قارئین اتحریف قرآن کا الزام مکمل طور پر ان پر الٹانے اور ان پر ثابت کر دینے کے باوجود بھی ہم اس یقین پر قائم ہیں راشد علی اور اس کا پیر جس قدر بھی کوشش کر لیں قرآن کریم کی کسی آیت کو نہ بدل سکتے ہیں نہ اسے بگاڑ سکتے ہیں۔ا۔ترجمہ و معانی میں تحریف را شد علی نے قرآن کریم میں تحریف کے سلسلہ میں دوسرا الزام یہ لگایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآنی آیات کے ترجمہ و معانی میں تحریف و تبدیلی کی ہے۔چنانچہ اس سلسلہ میں نے آیت خاتم النبیین کا ذکر کیا ہے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ جوتر جمہ وہ صحیح سمجھتے ہیں وہی درست ہے، اور جو ترجمہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا ہے وہ تحریفی ترجمہ ہے۔چنانچہ وہ لکھتا ہے طلوع اسلام سے لے کر آج تک تمام مسلمان اس آیت کو آنحضرت ﷺ کی نبوت کے آخری ہونے کا ایک غیر مبدل اعلان سمجھتے آئے ہیں۔اس عقیدہ کو مستند احادیث کی تائید حاصل ہے لیکن مرزا غلام احمد نے اس کی یہ عجیب و غریب تاویل کر لی کہ یہ آخری ہونے کی مہر (Seal of finality) نہیں بلکہ آئندہ آنے والے نبیوں کے لئے تصدیق کی مہر (Seal of Approval) ہے۔گویا کہ پہلے ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی تو خدا تعالیٰ نے بھیجے تھے لیکن اب یہ اختیار رسول اللہ ﷺ کو دے دیا گیا۔اس کے بعد انہوں ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) نے یہ دعویٰ کر دیا کہ اب صرف وہی ایک ہی نبی ہیں خدا تعالیٰ کے سب نوروں میں سے آخری نور ہیں۔خلاصہ یہ ہے کہ یہ سب فضول تشریحات اس وجہ سے تھیں کہ وہ اپنے دعویٰ نبوت کو ثابت کر سکیں۔انہوں نے ختم نبوت کا دروازہ کھولا ، اس میں داخل ہوئے اور پھر اسے بند کر دیا۔“ (Ghulam Vs Master) یہ لب لباب ہے اس کے اس کی تحریر کا کہ جس سے وہ یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم کے معانی میں تبدیلی کی ہے۔“ جہاں تک قرآن کریم کے معانی کی تبدیلی کے الزام کا تعلق ہے تو یہ الزام فی ذاتہ غلط ہے قرآن کریم کے معانی میں تحریف اس وقت قرار پاتی ہے جب وہ قواعد لغت محاورہ عرب اور دیگر آیات قرآنیہ کے مخالف و معارض ہوں۔لیکن ان کے مطابق و موافق ایک سے زائد معانی پر معنوی تحریف کا الزام نہیں لگ