شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 133 of 670

شیطان کے چیلے — Page 133

132 بات پر ہے کہ آریوں اور رسول خدا ﷺ کی شان میں دشنام طرازی کرنے والوں سے اسے اتنی ہمدردی کیوں ہے؟ علاوہ ازیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب پنڈت دیانند کی بدزبانیوں اور گالی گلوچ کو مد نظر رکھ کر یہ لکھا کہ دو ” صرف گالیاں دینے سے کام نہیں نکلتا۔ہر یک حقیقت مقابلہ کے وقت معلوم ہوتی ہے اور ناحق 66 ست بچن۔روحانی خزائن جلد۱، صفحہ ۳۳۱) گالیاں دینا سفلوں اور کمینوں کا کام ہے۔“ تو اس پر بھی راشد علی کو طیش آ گیا کہ پنڈت دیانند کو آخر یہ کیوں لکھا کہ ” گالیاں دینا سفلوں اور کمینوں کا کام ہے۔راشد علی کے خیال میں پنڈت دیانند جیسے شاتم رسول ﷺ کو رسول اللہ ﷺ کی شان میں بدکلامی کرنے پر شاباش دینی چاہئے تھی !! اور اسے اعلیٰ اوصاف کا مالک قرار دینا چاہئے تھا !!! (نعوذ باللہ ) حیرت تو اس بات پر ہے کہ باوجود مسلمان ہونے کے یہ شخص رسول اللہ ﷺ کے لئے ایک ذرہ بھر غیرت بھی نہیں رکھتا۔کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بغض میں بالکل ہی اندھا ہو چکا ہے کہ اسے آنحضرت ﷺ کا بھی خیال نہیں آیا؟ کیا یہ بدبختی کو لعنت نہیں ہے؟ (4) سخت کلامی کی حقیقت و وضاحت راشد علی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض تحریریں پیش کی ہیں جن میں مسلمان مخالف علماء کے لئے سخت الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ان تحریرات کے مخاطب وہ چند گنتی کے مولوی تھے۔جو آپ کو نہایت فخش اور ننگی گالیاں دیتے تھے چنانچہ ان بد باطن مولویوں نے راشد علی اور عبدالحفیظ کی طرح، آپ کے اہل بیت کے گندے اور توہین آمیز کارٹون بھی بنا کر شائع کئے اور سفلوں اور کمینوں کی زبان بھی استعمال