شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 545 of 670

شیطان کے چیلے — Page 545

541 جھوٹ کا بھی اضافہ ہو جاتا۔الغرض یہ راشد علی اور اس کے پیر کا کذب صریح اور اندھا افتراء ہے جس پر ہم ایک بار پھر اللہ کی لعنت بھیجتے ہیں۔(4) وو راشد علی اور اس کے پیر کا ایک مضحکہ خیز جھوٹ راشد علی اور اس کے پیر نے جھوٹ کی ایک اور لعنت قبول کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 1989ء میں ایتھوپیا میں کام کرنے والی عیسائی مشنریوں نے 35 ملین ڈالر کا قادیانی لٹریچر چھاپ کر مغربی افریقی ممالک میں مفت تقسیم کیا ! آخر کیوں؟ ( بے لگام کتاب) اس پر ہمارا سیدھا اور سچا جواب تو قرآنِ کریم کی زبان میں یہی ہے کہ «لعنة الله على الكاذبين“ جھوٹ کی لعنت تلے اس طرح اندھا ہو جانا تو شیطان ہی کا نصیب ہے یا اس کا ، جس پر شیطان نازل ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کے دین کی طرف بلانے والے تو جھوٹے اور مردود نہیں ہو سکتے۔ہر شخص جانتا ہے کہ ایتھوپیا ایک لمبے عرصہ سے غربت، بھوک ،افلاس اور قحط کا شکار ہے۔وہاں سے 35 ملین ڈالرز لٹریچر کے لئے خرچ کرنے کی کہانی کسی شیطان ہی کی اختراع ہوسکتی ہے جو ساتھ پاگل بھی ہو۔ایسے جھوٹ کو دنیا کا کوئی ذی ہوش انسان قبول نہیں کر سکتا۔پھر یہ لوگ مذہب کے نام پر اس قدر بے شرم ہو کر جھوٹ بولتے ہیں کہ شیطان کو بھی اپنی کم مائیگی کا احساس ہوتا ہوگا۔چونکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اس لئے ایک طرف تو یہ جھوٹے بار بار یہ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عیسائی مشنریوں کے خداوند یسوع مسیح کی بے حد تو ہین کی ہے اور اب یہ بھی لکھ رہا ہے کہ