شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 546 of 670

شیطان کے چیلے — Page 546

542 عیسائی مشنریوں نے 35 ملین ڈالرز کا قادیانی لٹریچر چھاپ کر مفت تقسیم کیا۔کیا تو بین مسیح پر مشتمل لٹریچر تقسیم کیا ؟ یا وہ تردید عیسائیت پر مشتمل لٹریچر تھا ؟ آخر کسی ایک جھوٹ پر تو قائم رہو۔مگر تمہارا تو ایک جھوٹ دوسرے کو خود ہی کاٹ رہا ہے اور تمہیں پکا اقاک ثابت کر رہا ہے۔(5) وو خلافت رابعہ، انتخاب و ہجرت ایک خدائی تقدیر راشد علی اور اس کا پیر لکھتے ہیں : موجودہ خود ساختہ خلیفہ رابع مرزا طاہر احمد قادیانی ہیں جو کہ مرزا بشیر الدین محمود کے چشم و چراغ ہیں۔خود ساختہ اس لئے کہا ہے کہ جب تیسرے خلیفہ مرزا ناصر ابن مرزا بشیر الدین کا انتقال ہوا تو خلافت کے لئے رسہ کشی شروع ہوگئی۔مرزا طاہر احمد کے غنڈے چھوٹے بھائی مرزا اعزیز احمد کے طرفداروں پر غالب آگئے اور یوں مرزا طاہر احمد کی خلافت کا دور شروع ہوا۔جب مملکت خداداد پاکستان میں محترم جنرل ضیاء الحق مرحوم نے قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کے خلاف قانون بنایا تو مرزا طاہر عدالتی کارروائیوں کے خوف سے فرار ہو کر لندن چلے گئے۔یہ آج تک پاکستانی عدالت کے مفرور مجرم ہیں اور کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔اب یہ مستقل طور پر لندن میں مقیم ہیں۔قادیانیت کا نیا مرکز اسلام آباد کے نام سے لندن کے نواح میں قائم ہو چکا ہے۔جہاں سے دنیا بھر کی اسلام دشمن قادیانی سرگرمیوں کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔“ ( بے لگام کتاب ) را شد علی اور اس کے پیر پر جھوٹ ختم ہے۔مذکورہ بال تحریر ایک طرف ان کے کذب صریح کی دلیل ہے تو دوسری طرف ان کی بے بسی اور ہزیمت کے اعتراف کا ثبوت۔اس من گھڑت کہانی میں انہوں نے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہراحمد خلیفة المسح الرابع ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے چھوٹے بھائی کا نام مرزا عزیز احمد لکھا ہے۔کہتے ہیں جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے لیکن یہاں تو اس جھوٹے کا دماغ بھی نہیں ہے۔اگر ایک کہانی گھڑی تھی تو کم از کم یہ تو پتہ کر لیتے کہ مرزا عزیز احمد ، حضرت مرزا طاہر حد ایدہ اللہ تعالیٰ کے کسی بھائی کا نام ہے بھی یا نہیں ؟ پس یہ بالکل جھوٹے اور فریبی ہیں جو